معروف برطانوی ٹیلی ویژن “چینل فور” نے ماہ رمضان میں
براہ راست ازان نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
شیڈول کے مطابق چینل فور رواں ماہ نو جولائی سے تین منٹ کی اذان براہ راست
نشر کرے گا جب کہ چینل کی ویب سائٹ پر بھی اذان سنی جاسکے گی۔
|
|
چینل فور کے فیکچوئل پروگرامنگ کے سربراہ رالف لی کے مطابق آٹھ جولائی سے
رمضان کے مہینے کی مناسبت سے ایک پروگرام بھی دکھایا جائے گا۔
چینل کا یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک برطانوی فوجی کے
قتل کے بعد سے ملک میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔
|
|
خیال رہے کہ فوجی کے قتل کے بعد سے برطانیہ میں مسلمانوں پر حملوں میں بھی
اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ دنوں ایک مسجد اور مدرسہ بھی جلا دیا گیا تھا۔ |