میں ہوں امریکہ

یار لوگ بھی کمال کرتے ہیں دنیابھر کے تمام مسائل کی ذمہ داری امریکہ پر ڈال ڈیتے ہیں یہ تک نہیں سوچتے کہ دنیا بھر میں امن قائم کرنےکی ذمہ داری امریکہ کے ناتوان کندھوں ہے ایک طرف امریکہ دنیا بھر میں امن قائم کرنےکی کوشش میں مصروف ہے تو دوسری طرف اس کو الٹے سیدھے الزامات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ اب یارلوگوں کو کون سمجھائے کہ امریکہ کو قیام امن کےلیے کیا کیا جتن کرنا پڑتےہیں،ڈالروں کے خزانوں کے منہ کھولنا پڑتےہیں،اسلحہ کےڈپو کے ڈپو لٹانا پڑتے ہیں تب کہیں جاکر امریکہ کو با وفا ساتھی میسر آتے ہیں جوجہاد کر کے امریکہ کی قیام امن کی کوششوں میں اس کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔آج کا اخبار دیکھا تو اس میں بھی شام کے حالات کا ذمہ دار امریکہ کو ہی ٹھرایا گیا۔ہم نے سوچا امریکہ پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب امریکہ سے ہی کیوں نا لیں سو امریکہ پر لگائےجانےوالے الزامات کا جواب امریکہ سے ہی لیتے ہیں یار لوگوں کے الزام جانیں اور امریکہ۔ ہمیں رخصت دیں اور خود امریکہ کی زبانی الزامات کاجواب سنیں ۔

میں ہوں امریکہ جس کے ہاتھ میں امریکی عوام سمیت پوری دنیا کی تقدیر ہے۔مجھے جہاں امریکی عوام کی خدمت کرنا پڑتی ہے وہاں پوری دنیا میں امن کے قیام کےلیے بھی اقدامات کرنا پڑتےہیں لیکن کچھ لوگ میرے ہی خلاف بولتےرہتےہیں مجھے اخلاق سکھانےکی کوشش کرتے ہیں اب ان کو کون سمجھائے کہ دنیا میں ہر چیز تبدیل ہو رہی ہے میں نے ایک بڑا کارنامہ یہ انجام دیا ہےکہ نیا اخلاق متعارف کروایا ہے یہ کہ جسکےپاس طاقت ہے اسے سب اچھا برا کرنے کا اختیار حاصل ہے میرےاس نظریہ کو اسلامی ممالک سمیت اکثر ممالک قبول کرتےہیں بس چند سر پھرے ملک ہیں جو میری ہر حرکت پر انگلی اٹھاتےہیں اور تواور کچھ میرے اپنےبھی میرے خلاف آگ اگلتے ہیں میں نے کئی بار سوچا نوم چومسکی کو سبق سکھاؤں لیکن سوچتاہوں میرے اپنے لوگ اس کےہمنوا بن جائیں گے اسی لیے اس کی رسی ڈھیلی چھوڑ دی ہے فرسودہ اخلاقی روایات کی رٹ سے چومسکی میراکیا بگاڑلے گا؟۔

میرے نزدیک خواتین اور مردوں میں کوئی فرق نہیں مرد مرد سے اور عورت،عورت سےشادی کرسکتی ہے اب تو میں نےاس کو قانون بھی بنا دیا ہے اس عقیدے پر عمل کی وجہ میری نسوانی خصوصیات ہیں یہی نسوانی خصوصیات مجھے مجبور کرتی ہیں کہ دنیا بھر کی خبریں رکھوں ایک عرصہ سے میں نےدنیا بھر کے لوگوں کی خبر رکھی ہوئی ہے جس کا کسی کو پتہ نہیں تھالیکن ایک منچلے اسٹوڈن نے سب کو بتا دیا اب مجھ سے چھپتا پھر رہا ہے اب لوگ میرے اس عمل پر بھی نالاں ہیں کہ میں عالمی سطح پر جاسوسی کرتاہوں مجھےان کی کوئی پروانہیں اور اسکا میں نے اعلان بھی کردیا ہے۔مجھےمسلمانوں کی سمجھ نہیں آتی خود ہی آپس میں لڑتے ہیں اور الزام مجھ پر دے دیتے ہیں ویسے مجھے ان کی لڑائی کا بڑامزا آتا ہے یہ آپس میں لڑ کر میرے مزےکا سامان کرتےرہتےہیں شام میں ہی دیکھ لو میں نے تو وہاں کچھ نہیں کیا بس اسرائیل سے اپنی دوستی کا حق ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہوں مجھے اخلاقی سبق سکھانے والے مجھے بتائیں کہ اگر دنیا کی تمام تر طاقت ان کے ہاتھ میں ہوتی تو وہ اپنے دوست کی مدد نہ کرتے ؟

اگر ہاں تومیں کونسا جرم کر رہا ہوں اور اس آگ وخون کےکھیل میں میری مدد مسلمان ہی تو کر رہے ہیں اگر مجھ سےپوچھو تو حقیقی مسلمان یہی ہیں جو میری خاطر لڑتے ہیں میرے ڈالروں کی خاطرلڑتے ہیں یہ ایسے پکے اور سچےمسلمان ہیں جو میری خاطر مسلمانوں کےمقدسات تک کو پامال کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔دیکھ لو میرے ہی کہنے پر انہوں نے پہلے زینب کے روضہ کو نشانہ بنایا اور پھر خالد بن ولید کے مزارپر بمباری کی کیا کہنے دنیا کو ایسے ہی سچے مسلمانوں کی ضرورت ہے۔ ہاہاہا۔۔۔۔۔۔ اب نام نہاد مسلمان اپنے اپنے ملکوں میں توڑ پھوڑ کریں گے میرے خلاف مظاہرے کریں گے اور جذبات کا اظہار کر کے خاموش ہو جایئں گے اور میں یہ سب کچھ دیکھ کر مزے لو ں گا۔ ایسے واقعات سے میرے نسوانی جذبات کو بہت تسکین ملتی ہے۔

شامی صدر کافی حد تک میرے ہاتھ سےنکل گیا تھا فلسطین کی بار بار مدد کر کےاس نے مجھےاور میرے جگری یار اسرائیل کواپنا دشمن بنا لیا۔ اب مزےلے۔میرے نمک خوار سچےمسلمان نمک خواروں نے بشار الاسد کے دانت کافی حد تک کھٹے کر دئے ہیں اب لگتا یہی ہےکہ مجھےخود ہی شام کےخلاف جنگ میں کودناپڑےگا آج میں نے اس حملے کا اعلان تو کر دیا ہے لیکن اتنی جلدی حملہ کروں گا نہیں۔ اس لیے کہ ابھی تک میرے ہمنواؤں کی کارکردگی شام میں کافی بہتررہی ہے۔ہاں اگر میرا جگری یار اسرائیل زور دیتا ہےتو پھر شام پر حملہ جلدی بھی ہو سکتا ہے اس کے جوازمیں نے بہت پہلے ہی سے ڈھونڈرکھےہیں ویسے آپس کی بات ہے مجھےکسی جواز کی ضرورت نہیں ہوتی وہ کہتےہیں نا فارمیلٹی بھی تو پوری کرنی ہوتی ہے۔اپنےبارے میں باقی پھر کبھی بتاؤں گا۔گڈ بائے۔

ibne raheem
About the Author: ibne raheem Read More Articles by ibne raheem: 29 Articles with 31141 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.