ویسٹرن میڈیا اور اسلام

ویسٹرن میڈیا سیکرٹ لابیز کا ایک کارآمد ہتھیار ہے اکثر غیر ملکی یا دوسرے مزاہب کے لوگ اور کچھ پاکستانی مسلمان بھی مزاق اڑاتے ہیں "سیکرٹ لابی" والی دلیل کا،کہتے ہیں کہ کیا تمام سازشیں صرف اسلام اور پاکستان کے خلاف ہی ہوتی ہیں؟؟

تو یہ لوگ یہ جان لیں کے یہاں کچھ حقائق ایسے ہیں جو ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ کچھ چیزیں ایک زبردست پلاننگ کے ساتھ کی جارہی ہیں‎ ‎‏.ویسٹرن میڈیا میں اسلامک فوبیا 9/11 کے بعد پیدا ہوا ان حملوں کے بعد دنیا کو ایک ایسے شخص متعارف کرایا گیا جسے لوگ بن لادن کہتے ہیں ویسٹرن میڈیا نے ہمیں بتایا کہ یہ جو لمبی سی ڈاڑھی والا بندہ ہے یہ ایک ایسا دہشت گرد ہے جو دنیا کو نیست و نابود کر دے گا اوریہ ایک حقیقت ہے کہ جو میڈیا ہمیں دکھاتاہے لاشعوری طور پر ہم اسے سچ مان لیتے ہیں. اس 'ایک' بن لادن اور اسکے 'کچھ' ہزار ساتھیوں کے لیے دنیا میں امن کے سب سے بڑے علمبردار امریکا نے مسلم ممالک کو کھدیڑ کے رکھ دیا اور لاکھوں مسلمان تاریک راہوں میں مارے گئے. ویسٹرن میڈیا یہ تو بتاتا رہا کے اسامہ دہشت گرد ہے مگر کسی نے یہ نہ بتایا کہ ٹین ایج میں ایک ماڈرن لڑکا ایک بہترین سٹوڈنٹ کو آخر کیا ہوا کہ وہ قلم چھوڑ کر بندوق سے دوستی لگا بیٹھا یہ حقائق کوئی نہیں بتانے والا تھا کیونکہ اس سے دنیا کا سب سے بڑا تخریب کار ‏c.i.a‏ بے نقاب ہو جاتا.

اور سی این این اور بی بی سی پر خبریں چلتی رہیں کہ آج نیٹو نے 50 دہشت گرد مار ڈالے مگر کسی نے یہ نہیں بتایا کہ دہشت گردوں میں 22 بچے بھی شامل تھے جنہوں نے بڑے ہو کر دنیا کا امن تباہ کرنا تھا !!

سی این این اور بی بی سی یہ تو کہتے رہے کہ اسلام ایک بدترین مزہب ہے مگر کسی نے بتانا گوارا نہ کیا کہ نائن الیون کے بعد صرف نو ماہ میں 34000 امریکی لوگ مسلمان ہوے ویسٹرن میڈیا نے یہ تو بتا دیا کہ اسلام میں عورت کو پیر کی جوتی سمجھا جاتا ہے مگر تب انکی زبان ان کے آقاؤں نے سلب کرلی جب یہ پتہ چلا کہ مغرب میں اسلام قبول کرنے والوں میں 66 فیصد عورتیں شامل ہیں سی این این پر لائیو آکر ہلری کلنٹن نے یہ تو کہ دیا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث ہے مگر آج انہیں کے یار بھارت کے افسران کہتے پھرتے ہیں کہ ممبئی اٹیکس بابری مسجد سانحہ گجرات اور سمجھوتہ ایکسپریس کی تخریب کاری میں بھارت سرکار ملوث تھی.ملالہ پر حملہ ہوا تو وہ بچ گئی اس کا افسوس آجتک ہماری عوام کو ہے کیونکہ جب تک بندے کی جان نہ چلی جاۓ تب تک عوام کو یقین نہیں آتا وہ سچا تھا یا جھوٹا مر جاۓ تو شہید بچ جاۓ تو امریکی ڈرامہ خیر ویسٹرن میڈیا جب بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے 'ملالہ ٹرانسمیشن' نشر کر رہے تھے تب شائد وہ ایک پاکستانی لڑکی عرفہ کریم کو بھول گئے جو کہ اسی زمین سے پڑھ لکھ کر بلند مقام پر پہنچی.ویسٹرن میڈیا کے تازے کارنامے کا شکار عامر لیاقت ہوا ہے سی این این اور بی بی سی کے روپورٹرز لائو ٹرانسمیشن میں تو عامر لیاقت کی حوسلہ افزائی مسکرا مسکرا کر کرتے رہے مگر جب اپنے آقاؤں کے پاس پہنچے تو ان پاکستانی نژادوں نے نمک حرامی کی اعلی مثال قائم کی .

ویسٹرن میڈیا کی اس سازش کو دیکھ کر مجھے سورہ بقرہ کی ایک آیت یاد آگئی کہ اور یہ جب اپنے آقاؤں(یاسرداروں) کے پاس جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ پیروان محمد(ص) کے ساتھ تو ہم ہنسی کیا کرتے ہیں....
Shahrukh khan baloch
About the Author: Shahrukh khan baloch Read More Articles by Shahrukh khan baloch: 16 Articles with 23586 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.