اللہ کی محبت پر یقین

ایک نیک آدمی شادی کے بعد بیوی کو لے کر اپنے گھر لوٹ رھا تھا۔ راستے میں دریاعبور کرنا پڑتا تھا۔ آدمی نے ایک کشتی کا انتظام کیا اور وہ دونوں دریا عبور کرنے لگے۔ کشتی بیچ دریا پہنچی ہی تھی کہ دریا میں طوفان آ گیا۔ اس صورتحال میں بیوی کا خوف سے برا حال ھو گیالیکن آدمی ایسے اطمینان سے بیٹھا رھا جیسے کچھ غیرمعمولی ہو رہا ہی نہیں۔ یہ دیکھ کر بیوی کو حیرت ہوئی وہ غصے سے چلا اٹھی۔

آپکو نظر نہیں آ رہا۔ طوفان کشتی کو ڈبونے لگا ہے۔ ہماری موت سر پر ہے اور آپ اطمینان سے بیٹھے ہیں۔

یہ سنتے ہی خاوند نے اپنی تلوار میان سے نکالی اور بیوی کی شہ رگ پر رکھ دی۔
بیوی ہنس پڑی اور بولی یہ کیسا مذاق ہے؟

خاوند نے پوچھا کیا آپ ابھی موت سے خوفزدہ نہیں ہو رہی۔ کیا آپ کو نہیں لگ رہا میں آپکا گلا کاٹ دوں گا۔

یہ سن کر بیوی بولی مجھے آپ پر اور آپکی محبت پر اعتماد ہے۔ مجھے پتا ہے آپ مجھ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور یہ تلوار آپ کے ہاتھ میں ہے تو مجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

یہ سن کر خاوند بولا جیسے آپکو میری محبت پر اعتماد ویسے ہی مجھے اللہ کی محبت پر یقین ہے اور یہ طوفان بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ وہ چاہے تو اسے روک لے چاہے تو ہماری کشتی ڈبو کر بھی ہمیں بچا لے۔ ِ
یاد رکھیں اللہ جو بھی فیصلہ کریں وہ ہمارے حق میں بہترین ہے
Abdul Rehman
About the Author: Abdul Rehman Read More Articles by Abdul Rehman: 216 Articles with 274518 views I like to focus my energy on collecting experiences as opposed to 'things

The friend in my adversity I shall always cherish most. I can better trus
.. View More