’’مسائل ھدایۃ النحو‘‘ بہترین شرح

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

الحمد ﷲ رب العالمین، والعاقبۃ للمتقین ،والصلاۃ والسلام علی سید المرسلین، وعلی آلہ وصحبہ اجمعین ،وبعد :
اسلام علم ومعرفت کا دین ہے ’’ الاشیاء تُعرف بأ ضدادھا‘‘،والے قانون کے تحت جب اسلام سے قبل کا زمانہ جاھلیت کہلایاجا تاہے ،تو ظاہرسی بات ہے کہ مابعد کا علمیت کا زمانہ ہوگا، اسی لئے دین اسلام نے ہمیشہ سے علم پروری کی ہے ، قرآن کریم کی تو ابتداء ہی لفظ ’’اقرأ ‘‘ سے ہوئی ہے ،مسلمانوں نے انسانیت میں اتنے علوم وفنون متعارف کرائے ہیں کہ اگر ان کا جمیع انسانیت سے اس میں مقابلہ کیاجائے ، تو اہل اسلام کا پلٹرا اس میں بھاری ہوگا۔

ہمارے یہاں بر صغیر یا پھر تمام عجم اقوام میں یہ نکتہ اظہر من الشمس رہنا ضروری ہے ،کہ بلاد عرب ہمیں اس لئے مقدس اور محبوب ہیں کہ یہاں اﷲ تعالی کا گھر کعبۃ اﷲ ہے ،نیز مسجد اقصی اور مسجد نبوی ہیں ، اقوام عرب ہمیں اس لئے مقدس اور محبوب اور ہمارے سردار ہیں کہ اﷲ تعالی کا کل کائنات کے لئے آخری پیغامبرجناب محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم ان ہی میں سے ہیں ، ان کی زبان بجمیع لہجاتھا ولغاتھا وآدابھا ہمیں اس لئے معزز اور باعث افتخار ہے کہ اﷲ کا کلام قرآن کریم اس زبان میں ہے ، بلاد عرب ،اقوام عرب ، لسان عرب ، میں سے اگر کسی ایک کے تقدس ،واجب المحبت والالتزام میں اگر کسی بھی مسلمان کوشک ہو ،تو اس کے اپنے ایمان واسلام میں شک ہوگا، بدقسمتی سے ہم لوگ قرآن ،کعبہ اوررسول اﷲ صلی علیہ وسلم سے تو محبت کے بڑے دعویدار ہیں ، مگر قرآن جس زبان ہے ، کعبہ جس جہاں میں ہے، رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم جس قوم سے ہے ،ان سے ہمیں کماحقہ علی وجہ البصیرۃ محبت نہیں ہے ، خاص کر اہل فارس نے تو اسمیں ظلم سے بھی کام لیاہے ،بعض مواقع پر ترکوں سے بھی یہ غلطی ہوئی ہے ۔

بہر حال عربی زبان کے متعلق دسیوں علوم وفنون ایجاد کے گئے ،لیکن ان میں علم النحو ریڑکی ھڈی کی حیثیت رکھتاہے ، اور وفاق المدارس العربیۃ پاکستان میں نحو کی جتنی کتابیں ہیں ان میں ھدایۃ النحو ریڑکی ھڈی ہے ،اب آپ اس کتاب کی جلالت ِشان وعلوِِّمرتبت کا خود ہی اندازہ لگائیں ۔

اس کتاب کی بے شمار شرحیں اور حواشی لکھی گئیں ، سب اپنی اپنی جگہ پر مفید ہیں ،مگر آج کی زبان میں سب سے سہل ،جامع اور محیط شرح یہ ’’مسائل ھدایۃ النحو ‘‘ ہے ، میں نے اس کا سرسری مطالعہ کیا،تو بے ساختہ اس پر یہ کلماتِ تقریظ لکھنے پر مجبور ہوا،خود مولانا سید محمد ارشد شاہ بھی ایک نفیس شخصیت کے مالک ہیں ، مفتی سید صلاح الدین ان کے بردرِ خورد نے اس کام میں ان کی ایسی معاونت کی ہے ، جیسی ہونی چاہئے تھی ، استعداد ولیاقت میں بھی قابل رشک ہے ،اسی لئے ان کی یہ کتاب طلبہ واساتذہ سب کے لئے یکساں مفید ہے ۔

میری دعاء ہے ،اﷲ تعالی ان کو دن دوگنی ،رات چوگنی ترقیاں نصیب فرما ئیں اور ان کے تمام خدمات کوحسن قبولیت عطافرمائے ۔

ولی خان المظفر
رئیس تخصص فی الأدب العر بی بالجامعۃ الفاروقیۃ بکراتشی سابقاً
Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 817500 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More