ہيں كواكب كچھ نظر آتے ہيں كچھ

پچھلے دنوں امريكى اخبار ''نيويارك ٹائمز" نے انكشاف كيا ہے كہ امريكى صدر اوبامہ كے حكم پر غلطى سے ايٹمى خفيہ معلومات انٹرہنيٹ پر ظاہر كر دى گئيں جو بعد ميں غلطى كا احساس ہونے پر ہٹا دى گئيں تاہم بہت ہى خفيہ نوعيت كے ايٹمى راز افشاں ہونے كے نتيجے ميں دہشت گرد امريكى ايٹمى ہتھياروں تك رسائی حاصل كر سكتے ہيں۔ اس واقعہ سے امريكہ كے ايٹمى كمانڈ اينڈ كنٹرول سسٹم كى كمزورياں كھل كر سامنے آ چكى ہيں۔ امريكى ائير فورس كا ايك طياره بھى ايٹمى ہتھياروں سے ليس ہو كر فضاء ميں اڑتا رہا جس كى وجہ سے دنيا كے وجود كو سخت خطرات لاحق ہو چكے ہيں۔ تاہم امريكى حكومت اور ذرائع ابلاغ پاكستان كے ايٹمى پروگرام كيخلاف جھوٹا پراپيگنڈه كہ پاكستان كے ايٹمى اثاثے محفوظ نہيں، حتىٰ كہ يہ مضحكہ خيز دعوىٰ بھى كيا جا رہا ہے كہ ايٹمى ہتھيار دہشت گردوں كے ہاتھ لگ سكتے ہيں۔

دنيا كى واحد اسلامى ايٹمى طاقت پاكستان كيخلاف بھارتى، اسرائيلى اور امريكى گٹھ جوڑ كے تناظر ميں منفى پروپيگنڈه مہم طے شده منصوبے كے تحت جارى و سارى رہتى ہے، تاہم امريكى اراكين كانگريس كے ليے تيار كرده ايك تحقيقاتى رپورٹ كےمطابق حاليہ برسوں ميں حكومت پاكستان كے اقدامات كے باعث اس كے جوہرى اثاثوں كى سكيورٹى ميں بہترى آئی ہے، جبكہ نائن اليون كے بعد سے پاكستان نے ايٹمى ہتھياروں كا كمانڈ اينڈ كنٹرول سسٹم بھى مكمل طور پر محفوظ كر ليا ہے۔
Hafiz Mansoor Jagiot
About the Author: Hafiz Mansoor Jagiot Read More Articles by Hafiz Mansoor Jagiot: 22 Articles with 19074 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.