بحیرہ مردار

دنیا کی سب سے نمکین جھیل جس کے مغرب میں مغربی کنارہ اور اسرائیل اور مشرق میں اردن واقع ہے۔ یہ زمین پر سطح سمندر سے سب سے نچلا مقام ہے جو 420 میٹر (1378 فٹ) نیچے واقع ہے۔ علاوہ ازیں یہ دنیا کی سب سے گہری نمکین پانی کی جھیل بھی ہے، جس کی گہرائی 330 میٹر (1083 فٹ) ہے۔ یہ جبوتی کی جھیل اسال کے بعد دنیا کا نمکین ترین ذخیرہ آب ہے۔ 30 فیصد شوریدگی کے ساتھ یہ سمندر سے 8 اعشاریہ 6 گنا زیادہ نمکین ہے۔1 اسرائیلی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحیرہ روم سے 9 گنا زیادہ نمکین ہے جس کی شوریدگی 3 اعشاریہ 5 فیصد ہے جبکہ مذکورہ ماہرین بحیرہ مردار کی شوریدگی کو 31 اعشاریہ 5 فیصد قرار دیتے ہیں۔ بحیرہ مردار 67 کلومیٹر (42 میل) طویل اور زیادہ سے زیادہ 18 کلومیٹر (11 میل) عریض ہے۔ یہ جھیل عظیم وادی شق پر واقع ہے جو ترکی کے کوہ ٹورس سے جنوبی افریقہ کی وادی زمبیزی تک 6 ہزار کلو میٹر طویل ایک عظیم وادی ہے ۔

بحیرہ مردار ہزاروں سالوں سے بحیرہ روم کے گرد بسنے والے سیاحوں کے لیے انتہائی پرکشش مقام ہے۔ بہت زیادہ شوریدگی کے باعث اس میں کوئی آبی حیوانات اور پودے نہیں پائے جاتے جبکہ اس میں کوئی انسان ڈوب بھی نہیں سکتا۔ اسے اس لیے بحیرہ کہا جاتا ہے کیونکہ اس کا پانی نمکین ہے۔
Tahira Inam
About the Author: Tahira Inam Read More Articles by Tahira Inam: 3 Articles with 4415 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.