ابو کیا کل آپ کے دفتر کی بھی چھٹی ہے؟
ہاں بیٹا۔
ہمارے سکول کی بھی چھٹی ہے، مگر ابو کل تو ہفتہ ہے نا؟ کل چھٹی کیوں؟ کیا
اس بار ہفتہ کے دن ہی اتوار ہو گیا؟
نہیں بیٹا کل گیارہ ستمبر ہے قائد اعظم کا یوم وفات اس لیئے کل عام تعطیل
ہے۔
ابو یوم وفات کسے کہتے ہیں؟ اور قائد اعظم کا یوم وفات کل کے دن ہی کیوں
مناتے ہیں؟
بیٹا یوم وفات انتقال کے دن کو کہتے ہیںاور ہم ۱۱ ستمبر کو قائد اعظم کا
یوم وفات اس لیئے مناتے ہیں کہ ۱۹۲۸ کو کل ہی کے دن قائد اعظم کی آنکھیں
بند ہوئی تھی۔
ابو کیا قائد اعظم کی آنکھیں بند ہوتے ہی سارے سکول اور سارا ملک بند ہو
گیا تھا؟؟ جو ہر سال ان کے یوم وفات پر بھی بند کر دیئے جاتے ہیں؟
ہاں بیٹا، قائد اعظم کا اسکول آف تھاٹ تو ان کی آنکھیں بند ہوتے ہی ہمیشہ
ہمیشہ کے لیئے بند ہو گیا تھا۔
اسکول آف ٹاٹ؟ ابو کیا قائد اعظم بھی اپنے اسکول میں ٹاٹ پر بیٹھ کر پڑھتے
تھے؟
اسکول آف ٹاٹ نہیں_____ بےوقوف____ اسکول آف تھاٹ__اسکول آف تھاٹ__قائد
اعظمکو تو اپنی قوم کا میلے کچیلے ٹاٹوں پر بیٹھنا بلکل پسند نہیں تھااس
لیئے تو انہوں نے اپنی قوم کے لیئے علیحدہ ملک کا مطالبہ کیا تھا تا کہ ان
کی قوم عزت آبرو کے ساتھ اپنے عقائد اور نظریات کے مطابق زندگی بسر کر سکے،
قائد اعظم بچپن میں بھی اپنے بچپن کے ساتھیوں کو بھی مٹی میں کھیلنے سے منع
کرتے تھے اور انہیں صاف ستھرا رہنے کی تلقین کرتے تھے
_____________________________________________________
ابو ہم بچے جو اپنے اسکول کے میلے کچیلے ٹاٹ پر بیٹھے ہیں کیا ہم بچے
قائداعظم کی قوم کے بچے نہیں؟؟
ارے احمق___ یہ تم کس طرح کی باتیں کر رہے ہو، قائداعظم ہماری قوم کے لیئے
ہی تو بابائے قوم ہیں۔ بیٹا قائداعظم نے تو ہمیشہ خود بھی صا ف ستھرا رہنا
پسند کیا اور اپنی قوم کو بھی صاف ستھرا دیکھنا چاہتے تھے۔ اور قائداعظم ہر
طرح کی گندگی اور ناپاکی کو ناپسند کرتے تھے خواہ وہ ناپاکی لباس کی ہو یا
کردار کی یہی ہمارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا بھی فرمان
ہے۔
ابو پھر ہمیں کیوں گندگی میں بیٹھنا پڑتا ہے؟ کیا اس وجہ سے کہ قائداعظم کی
آنکھیں بند ہو چکی ہیں اور وہ اب دیکھ نہیں سکتے کہ ان کی قوم گندگی میں
بیٹحی ہوئی ہے؟؟
اچھا___ اب زیادہ باتیں مت بنائو____ تم بھی اپنی آنکھیں بند کرو اور سو
جائو۔
اچھا ابو۔
________________________________________
ابو
تم سوئے نہیں بیٹا؟؟
ابو مجھے نیند نہیں آ رہی______ ابو یہ بتائیں کہ پاکستان قائد اعظم نے
بنایا تھا نا؟؟
ہاں بیٹا قائد اعظم ہی تو بانی پاکستان ہیں۔
ابو قائد اعظم نے پاکستان کیوں بنایا تھا؟؟
بھئی بتا تو دیا تھا کہ قائد اعظم نے پاکستان اس لیئے بنایا تھا کہ ان کی
قوم غلامی کی زنجیروں سے آزاد ہو کر اللہ اور اس کے آخری پیغمبر حضرت محمد
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بتائے ہوئے اسلامی طریقوں کے مطابق زندگی بسر
کر سکیں۔
ابو کیا ہم آزاد ہیں؟؟ کیا غلامی کی زنجیریں------
بھئی بند کرو اپنی بقراطیاں اور سو جائو۔
ابو____ بس یک بات بتا دیں______کیا ہمیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
بسر کرنے کا موقع مل گیا ہے؟؟__ ہمارے اسکول میں دینی تعلیم کیوں نہیں دی
جاتی؟؟ ___ کیا ہمارا اسکول ویسا نہیں جیسا قائد اعظم چاہتے تھے؟
بھئی بیٹا تم تو دماغ چاٹ گے ہو_______ میں نے تمھیں یہ بتایا تھا کہ قائد
اعظم نے پاکستان اس لیئے بنایا تھا کہ وہ چاہتے تھے ان کا پاکستان اک
اسلامی فلاحی ریاست ہو۔
اچھا اچھا___ ابو ڈانٹئیے نہیں_________ میں سمجھ گیا____ قائد اعظم کی
آنکھیں بند ہو جانے سے یہ سب کچھ بند ہو گیا____ ہیں نا ابو؟؟
ہاں_____ ہاں_____ اچھا چلو اب سو جائو۔
____________________________________________
ابو آپ جاگ رہے آپ سوئے نہیں؟
ارے میاں ایک تو تمھارے سوالوں نے نیند اڑا کے رکھ دی ہے۔
ابو قائد اعظم نے پاکستان ہم لوگوں کے لیئے بنایا تھا نا؟؟ اور ہم نے قائد
اعظم کو اس کے بدلے میں کیا دیا؟؟
ہم لوگوں نے_________0سوچتے ہوئے0 بیٹا ہم لوگوں نے بدلے میں قائد اعظم کا
مزار بنایا ہے۔
ابو کیا قائد اعظم نے پاکستان صرف اپنے مزار کے لیئے بنایا تھا کہ ان کا اک
خوبصورت مزار بنایا جائے؟؟
بیٹا ہم لوگوں نے تو قائد اعظم کے پاکستان کا بھی مزار بنا ڈالا ہےاور ہر
وقت اس پر فاتحہ پڑھنے کے لیئے تیار رہتے ہیں۔
ابو ہماری پوری کلاس بھی 14 اگست کو قائد اعظم کے مزار پر گئی تھی۔ تو وہاں
سر نے کہا سب بچے ہاتھ اٹھا کر فاتحہ پڑھیں۔
ہاں بیٹا ہم لوگ قائد اعظم کے اصولوں ان کے فرمودات پر بھی فاتحہ پڑھ چکے
ہیں اور بیٹا کل دیکھنا پاکستان کا صدر اور وزیراعظم بھی کل قائد اعظم کے
مزار پر فاتحہ پڑھنے جائیں گے۔
ابو کیا ہم لوگ قائد اعظم کا یوم وفات صرف قائد اعظم پر قائد اعظم کی باتوں
ان کے افکار پر قائد اعظم کے پاکستان پر
فاتحہ پڑھنے کے لیئے مناتے ہیں؟؟_____ ہیں ابو؟؟______ بتائیں نا
ابو___________ کیا آپ سو گئے ابو |