وزیراعظم نے جوانوں کا مستقبل تو سنواردیاہے مگر.؟

 وزیراعظم نے جوانوں کا مستقبل تو سنواردیاہے مگر.؟20ارب سے 6اسکیمیں شروع کردیں ہیں...
کیاوزیراعظم کے اعلان سے میرے تین بے روزگاربھائی بھی فیضیاب ہوسکیں گے یانہیں..؟نوازشریف توجہ دیں ۔

واہ، واہ..وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنے مُلک کے مدّتوں سے مایوس نوجوانوں کا مستقبل تابناک بنانے کے لئے 20ارب سے6مختلف اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان کر کے اپنے کاروبار کو وسعت دینے والے نوجوانوں سمیت لاکھوں بے روزگاراور مہنگائی کے ستائے نوجوانوں کے حوصلے بڑھادیئے ہیں اور اِن میں زندہ رینے کی ایک ایسی اُمنگ پیداکردی ہے کہ جس نے اِن میں ایک نئی روح پھونک دی ہے ،اِس موقع پر مجھے شاعر کا یہ شعریاد آگیاہے کہ:
مدّت کے بعدآئی ہے موجِ نسیم گُل ---- مدّت کے بعددوراندھیراہواتو ہے
صدشکرمیرے باغ میں پُھوٹی ہیں کونپلیں ---- صد شکرگُلستاں میں سویرا ہواتو ہے

کہاجاتا ہے کہ ہمیشہ مایوسیوں کے بھنور میں غوطہ زن رہنے والوں کے لئے اِن کی نزدیک صرف بہترمستقبل کا ایک راستہ اُمیدتو ہوتی ہے جس کے سہارے یہ بُرے حالات کا مقابلہ کرتے ہیں یعنی یہ کہ اِن کی نظر میں اُمیدزندگی کا ایک ایسالنگرہے ،جِسے یہ سمجھتے ہیں کہ اگراِنہوں نے اپنے اِس سہارے کو بھی چھوڑدیاتو پھراِن کے بہترمستقبل کی ساری کوششیں کسی گندے اور گہرے پانی کے بڑے سمندر میں ڈوب جائیں گیں،اور جو لوگ زندگی میں بُرے حالات کا مقابلہ خندہ پیشانی اور یکسوئی سے کرتے ہیں یقین جانیئے کہ اِن کی زندگی کی جدوجہدکے سفرمیں اگراُمیدکے پھول نہ ہوں تو اِن کی زندگی بے معنی اور بے مقصدسی ہوکررہ جاتی ہے، ایک اُمیدہی تو ہوتی ہے جوپریشان حال اِنسان کی زندگی کے دُکھوں کی تاریکی میں کبھی نہ کبھی چاندکی مانندروش ہوکرنمودارہوتی ہے،اور یوں اِن کے تمام دکھ دردکا مداواہوجاتاہے،اور آج اِسی طرح ایک طویل عرصے سے اپنے مستقبل سے مایوس رہنے والے میرے مُلک کے لاکھوں نوجوانوں میں مدّتوں بعداُمیدکی ایک کرن اُس وقت پیداہوئی جب ہماری نومولودحکومت کے 100دن مکمل ہونے پر ہمارے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنی حکومت کے سودن کی کارکردگی کا تنقیدی جائزہ پیش والوں کے منہ بندھ کرنے کے لئے اپنی ایک خصوصی تقریر میں انتہائی محتاط انداز سے یہ اقرارکرتے ہوئے قوم کو اِس بات کا احساس دلادیاکہ اِنہیں بھی اپنے مُلک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور بے لگام ہوتی مہنگائی کاپوراپورااحساس ہے اور اِس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی تو اِن کی حکومت کو آئے صرف سو ہی دن تو ہوئے ہیں مگر اِس کے باجود بھی اِس کی دن رات یہ سعی ہے کہ کسی بھی طرح سے مُلک اور قوم کو دہشت گردی ، بے روزگاری، اور توانائی کے بحرانوں سمیت دیگر گھمبیرمسائل سے جلدازجلدنجات دلائی جائے ، جس کے لئے حکومت کوششوں میں مصروف ہے ،مگر اِن تمام باتوں کے باوجود بھی وزیراعظم کااپنے کھلے دل سے احساس کرتے ہوئے اِس بات کا اعتراف اِن کی اعلی ٰ ظرفی کی بہترین مثال ہے کہ مُلک میں مہنگائی بڑھی ہے اور بے روزگاری میں بھی بڑی حدتک کاضافہ ہواہے اِس ہی لئے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنے مُلک کے لاکھوں نوجوانوں کوبے روزگاری سے بچانے اور اِن میں مہنگائی کا مقابلہ کرنے کی ہمت باندھانے کے لئے اپنی دوسری( قومی نشریاتی ) تقریرمیں ”وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنے مُلک لاکھوں نوجوانوں کو ریلیف دینے کے لئے فوری طور پر20ارب سے 6اسکیمیں شروع کرنے کا اعلان کیا اور اُنہوں نے اِس موقع پراپنے اِس عزم کو دہراتے ہوئے نوجوانوں کو اِس بات کا بھی پکایقین دلایا کہ اِن اسکیموں سے مُلک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے لیپ ٹاپ، بلاسوداور کاروبار کے لئے5سے20لاکھ تک رعایتی قرض اسکیم سمیت چھ مختلف اسکیموں کاجو اعلان کیاجارہاہے ،اِن اسکیموں سے اپنے مستقبل سے مایوس نوجوانوں میں زندہ رہنے ، آگے بڑھنے، اور اِن میں مُلک کو قوم کے بہترمستقبل کی دوڑ میں اپنی خدادادصلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع فراہم کرکے اِن میں یہ احساس بیدارہوگا کہ وہ مایوسیوں کے سمندر سے نکلیں،اور اپنی صلاحیتیں وطن عزیز اورقوم کے روشن مستقبل کے لئے وقف کریں، کیوں کہ آج اللہ نے اِنہیں وزیراعظم پاکستان کی شکل میں اِن کا بھائی میاں نوازشریف دے دیاہے، جو اپنے مُلک کے ہر نوجوان کے مسائل حل کرنے کے لئے اِن کی ایک آوازپرلبیک کہتے ہوئے حاضرہوگا، کیوں کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ نوجوان کسی بھی قوم کی تعمیر وترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، اور جن اقوام نے اپنے نوجوانوں کی قدرنہ کی اور اِن کے مسائل پر توجہ نہ دی تو وہ قومیں دنیامیں پستی کی نظرہوگئی ہیں۔

آج یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنے مُلک کے نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور اِن کے تابناک مستقبل کے خاطرصرف اِن کے ہی لئے اپنی ایک خصوصی تقریرمیں 20ارب کی کثیررقم سے چھ مختلف اسکیموں کا اعلان کردیاہے جس کے تحت” نوجوانوں کو کاروبارکرنے کے لئے 20لاکھ تک رعایتی قرضے ملیں گے“اپنے اِس اعلان کے بعد نوجوانوں میں ہردلعزیز قرارپانے والے مُلک کے پہلے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے یقینامُلک کے نوجوانوں کے دلوں میں اپنا ایک اعلیٰ مقام بنالیاہے، نوجوانوں نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے اِن اقدامات کی تعریف کی جس کا اُنہوں نے اعلان کیاہے کہ”50فیصدقرضے خواتین کے لئے مختص، شرح سودصرف 8 فیصدہوگی، ڈھائی لاکھ افرادکو مارک اپ کے بغیرچھوٹے قرضے دیئے جائیں گے، 50ہزارگریجویٹس کو تربیت اور10ہزارروپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی فیصلہ، 25سال کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ہنرسکھانے اور ایک لاکھ طلباءمیں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گئے، اِس کا اطلاق پورے مُلک پر کرنے کا بھی وعدہ کرلیاہے“۔مگروزیراعظم نوازشریف کی نوجوانون سے متعلق اِس کشادہ دلی کے باوجودبھی میں یہ کہناچاہتاہوں کہ وزیراعظم میاں نوازشریف صاحب..!خداکے واسطے اپنی اِن تمام اسکیموں کو بلارنگ ونسل، زبان ومذہب، اور صوبائیت کے تعصب سے پاک صاف بنائیں، اور میرے مُلک کے ہر بے روزگار اورضرورتمندنوجوان کی خواہش کے مطابق اِن کے مسائل صاف وشفاف اندازسے حل کریں۔

جناب عالی..!آخر میں ، میں یہ کہتاچلوں کہ میرے بھی بے روزگار تین بھائی اور ایک بھانجاہے اِنہیں بھی اپنے پیروپر کھڑاہونے کے لئے اپناکوئی چھوٹاموٹاکاروبارکرناہے، یاایک بھائی کو اپنے چھوٹے سے جنرل اسٹور کو وسعت دینے کے لئے کیا اِسے آپ کی اِن چھ اسکیموں میں سے کسی اسکیم سے فیضیاب ہونے کا موقع میسرآسکے گا...؟، یا اِس سمیت میرے دوسرے بھائی یوں ہی درپدر ہوتے رہیں گے...؟یااِن کی اورمیری طرح بہت سے وہ نوجوان جن کا سرزمینِ پاکستان پر اللہ کے سِواکوئی یارومددگار نہیں ہے، وہ آپ کی حکومت اور آپ کی اعلان کردہ چھ اسکیموں سے فیضیاب ہوئے بغیرایڑیاں رگڑرگڑکر کمسپرسی زندگی گزارتے رہیں گے،اور آپ کے وزراء، مشیرانِ مملکت اورآپ کی حکومت میں شامل آپ کے اتحادی جماعتوں کے اراکین اپنے اثرورسوخ سے اپنے قریبی رشتے داروں اور چاہنے والوں اور ن لیگ کے جیالوں کو ہی نوازکرآپ سے یہ اعلان کرادیں گے، یا مُلک بھر میں یہ کہتے پھریں گے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے مُلک کے بے روزگاراور اپناکاروبارکرنے کے خواشمندلاکھوں ضرروتمندنوجوانوں کی ضرورتیں پوری کرکے قوم کے نوجوانوں کی خدمت کردی ہے اور ضرروتمندنوجوان اپنے پیروں پرکھڑے ہوگئے ہیں۔

اگر وزیراعظم میاں محمدنوازشریف صاحب...!آپ کی مُلک کے ضرورت مند نوجوانوں کے لئے اعلان کردہ قرضے دینے اور اِن کی مددکرنے کی چھ اسکیمیں واقعی صاف وشفاف ہیں تو پھر دیکھتے ہیں کہ آپ یاآپ کی حکومت کا کوئی ذمہ دار شہرِ کراچی سے تعلق رکھنے والے میرے بھائیوں اور ایک اکلوتے بھانجے کی مددکرنے کے لئے مجھ سے میری اِس ای میل [email protected]اور میرے سیل نمبرپر رابطہ کرتابھی ہے کہ نہیں....؟اَب یہ دیکھ لیتے ہیں۔

Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 894986 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.