اندھیروں کا شہر کراچی

کراچی کے بارے میں سوچتا ہوں تو بڑا دکھ ہوتا ہے سچ کہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔کہ امن و امان ،سکون و چین ،عزت و امان بلکہ کوئی شہ نہیں رہی ۔ہر روز دس پندرہ لاشیں گر جاتی ہیں ،کبھی بم پھٹ گیا ،کبھی فائرنگ کے واقعات اور کبھی ٹارگٹ کلنگ کی صورت قتل عام اور قتل عوام اور ہماری بدقسمتی کہ ہمیں ایسے لیڈر صاحبان نصیب ہوئے کہ اول تو کوئی کچھ کرنا چاہتا ہی نہیں اور اگر کوئی کرنا چاہے بھی تو کر سکتا ہی نہیں چونکہ اتنے جینیس اور سینس ایبل ہوتے تو اسلامی جمہوریہ پاکستا ن کے سیاستدان ہوتے ۔ادھر تقد یریں بدلنے کے بڑ ے بڑے نعرے اور 90 دنوں میں کیا کیا آپ نے؟صر ف سنجیدگی کے سوا۔میں تو پہلے ہی کہتا تھا کہ اتنے طویل اجلاس کا کچھ نتیجہ نہیں نکلے گا۔یہ 26 گھنٹے کا کیمرا شو اور سانپ کیا نکلا کہ رینجر کو پولیس کے اختیارات دے دو!اور شاہ صاحب کوکاروائی کا کپتان بنا دیا توپچھلے پانچ سال سے وہی کپتا ن تھے تو انہوں نے کونسا F-16گرا لیا؟اور پھر کہتے ہیں کہ ہمارے وزیر اعظم صاحب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آتی اورادھر حلیمیں اور نہاریاں کھائی جارہی ہیں اور ظہرانے کے کھانے کی لسٹ بتاؤں تو عقل درست ہو جائے۔یہ سب سیاسی اداکار اور ان کی اداکاریاں ،کوئی سیاست کا منوج کمار ہے تو کوئی راج کپور ،کوئی بمل رائے ہے تو کوئی کے۔ایل سہگل ،کوئی اشوک کمارہے تو کوئی دیوآنند اور آشا بھونسلے سے لے کر گوہر جان تک ،زہرہ آمبالے والی سے لے کرجدن بائی تک ، گیا دت سے لے کر لتا منگیشکر تک اور کترینہ کیف سے لے کر سونم کپور تک یہ سب فنکار ہمارے ڈرٹی سیاسی کلچر کا حصہ ہیں۔مختصر یہ کہ اگر کراچی کے بارے میں اگر واقع ہی سنجیدگی ہوتو اک ہنگامی شفاف اور غیر جانبدار ٹارگٹڈایکشن لیں جس میں کسی سیاسی جماعت کو نا بخشا جائے (وہ ایکشن نہیں کہ جس کی ایکٹنگ پہلے کئی مرتبہ ہو چکی) ۔جس میں بھتا مافیا ،دہشت گرد ،رینجر گرداور ٹارگٹ کلرز کو الٹا ٹانگ دو اور پولیس مافیا(کراچی پولیس)کی تمام بھرتیاں معطل کر کہ دوبارہ میرٹ پہ بھرتیاں کی جائیں۔مگر یہ گند صاف کون کر ے کہ جب صفائی کرنیوالے ہی گر دن گردن گند میں دھنسے ہوئے ہوں اور چودھری صاحب ویسے تو آپ بڑے لا اینڈ آرڈر کے چیمپئن بنے ہوئے ہیں کیا آپ کو پتہ نہیں کہ کراچی پولیس میں 6ہزار پولیس اہلکار مجرم ہیں ؟تو ان کیخلاف کیا کیا آپ نے؟بس دو تین گھنٹے کی پریس کانفرنس کی اور چار چار فٹ کے بیان دے دیے۔اور حال یہ ہے کہ سکندر جیسا ٹڈا سا سمبھالا نہیں جاتا اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کی پالیسیاں بنا رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کئی مرتبہ کہ چکی کہ یہ پولیٹیکل وینگز ختم کریں،یہ نو گو ایراز،یہ بھتہ پرچی سسٹم اور یہ تاوان وصولی کلچر۔مگر کیا کریں کسی کی نیت نہیں اور کسی میں اہلیت ہی نہیں اور کسی میں دونوں ہی نہیں۔اور ذرا غور فرمائیں کہ جس دن وزیر اعظم صاحب خود کراچی پہنچے تو لاشیں گرنے کا سلسلہ شیڈول میں کسی بھی خلل کے بغیر جاری رہااور میں چیلنج کرتا ہوں وزیر داخلہ اور وزیر اعظم صاحب کو کہ بغیر گن مینز،بلٹ پروف کنٹینرزاور بغیر فضائی اور ہوائی نگرانی کہ مجھے کراچی کے لیاری ،ملیر، گولیمار،اور گورنگی میں جاکہ دکھائیں!کل پرسوں سے ایک خبر چل رہی ہے کہ شاہزیب قتل کیس میں ورثا نے چاروں قاتلوں کو معاف کردیا، جو کہ بہت اچھی بات ہے۔میں نے پہلی مرتبہ کسی جاگیردار اور وڈیرے کے کوایسے قانون کے کٹھیرے میں دیکھاہے۔مگر کئی موٹی سوچ اورفرسودہ ذہنیت کے لوگ کس طرح اس نان ایشو کو ایشو بنا بیٹھے ہیں، او بھائی!قاتل کو معاف کرنے کا حق قرآن نے دیا ہے وہ دس روپے میں کریں یا دس کروڑ میں تم کون ہوتے ہو بیچ میں تجزیہ بازی کرنے والے ؟مگر کبھی قرآن کھول کے دیکھا ہو تو پھر ہے نا۔یہی ہے وہ اصل جہالت جس کا میں رونا روتا ہوں۔ اور آخر میں تذکرہ کرتے ہیں سابق صدر محترم جناب آصف علی زرداری صاحب کاکہ جانے والے کو کون روک سکتا ہے؟اور شاید کئی زرداری جاوے ای جاوے اور گو زرداری گوکہنے والوں کو بھی ٹھنڈ پڑھ گئی ہوگی۔اور ساتھ میاں صاحب نے اس بات پہ اتفاق کیا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ساتھ مل کر کام کریں گے، تو بھئی کیسی جمہوریت ؟لعنت ہے ایسی ڈرٹی جمہوریت پہ کہ جس کی وجہ سے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی بھی میسر نہ ہواور عوام غربت کی لکیر پہ کیڑے مکوڑوں کی طرح رینگ رہی ہو۔اور پہلے کہتے تھے کہ چو ک میں الٹا لٹکائیں گے اور اب جپھیاں ڈال رہے ہیں۔ارشاد کرتے تھے کہ زرداری صاحب نے ایسا کونسا کام کیا ہے کہ جس کی میں تعریف کروں اور اب فرماتے ہیں کہ’’ مجھے یقین ہے کہ نو صدر ممنون حسین بھی پاکستان کی اسی طرح خدمت کریں گے کہ جیسے آصف زرداری نے کی ہے‘‘۔بے شک آصف زرداری کی خدمت سے بچہ بچہ واقف ہے۔ اوریقینا اگر ملکی خدمت کا کوئی نوبل پرائزہوتا تو زرداری صاحب کو ہی ملتا۔اور آپ کو تو پتہ ہی ہو گا کہ پچھلے چار سال میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کتنے ارب ڈالر رہ گئے ہیں،اور ڈالر ،پٹرول،گھی ،چینی ،دال ،آٹا اور چاول کی قیمتوں میں کتنے گنا اضافہ ہوا ؟مگر میں ان باتوں کو کہاں پھینکوں ؟ میں مثالی جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کو تھوڑاسا’چانن‘کرانے کے لیے ایک ہی اخبار کی چند سرخیاں پڑھانا چاہتا ہوں ۔ ـملاخذہ فرمایے’’پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور اور دیگر شہروں میں مظاہرے،سی ڈی اے کے احسابات میں50ارب روپے کے گھپلوں کا انکشاف، لاہور 20کلو گرام آٹے کے تھیلے میں 15روپے فی کلواضافہ،ملتان میں ایک ماہ کے دوران 32کروڑ کی بجلی چوری 540مقدمات درج، لاہور 5خواتین سمیت9افراد نے خودکشی کر لی،شارٹ فال بڑھ گیا چھٹی کے روز بھی 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور ابھی خبر آئی ہے کہ لاہور سے ایک مفتی گرفتار جس نے معصوم عوام کو 280ارب روپے کا چونا لگا دیا۔اپنا حال دیکھو اور نعرے دیکھو!
Javed Askari
About the Author: Javed Askari Read More Articles by Javed Askari: 8 Articles with 6737 views Syndicated Columnist, Political Analyst, Poet and Author, writes "Neemtalh" column 2 to 3 times in a week published in more than 50 Newspapers of Paki.. View More