چند روز سے نئے صوبے کے قیام کی
بات ہرخاص و عام کی زبان پر آرہی ہے اور اس سلسلہ میں ہر کوئی اپنی راگنی
راگ رہا ہے اس سلسلہ میں ایک سابقہ وزیر نے بہت اہم کردار کیا ہے جنہوں نے
عوام کو یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ نئے صوبے کے قیام سے بہت سے مسائل سے
چھٹکارا ممکن ہو سکتا ہے۔ یہ صاحب نئے صوبے کے قیام کے زبردست حامی ہیں
لیکن جب وہ خود اقتدار میں تھے تو انہوں یہ بات کیوں نہیں سوجھی تھی؟ ہمارے
سیاستدانوں کو شاید اقتدار میں رہتے ہوئے اپنے اور بعد ازاں جب وہ کچھ کرنے
کے قابل نہیں ہوتے ہیں تو عوام کی فلاح و بہبود کا خیال آجاتا ہے؟ ابھی
سوات، وزیر ستان اور بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوا ہے اور ایک نیا شوشہ
نئے صوبے کے قیام کا چھوڑ دیا گیا ہے؟ کیا یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ
ہمارے سیاستدان دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل کر اپنے مفادات کے حصول کو ممکن
بنا رہے ہیں؟
اگرچہ نئے صوبے کے قیام سے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں لیکن جہاں ساٹھ
سالوں میں کچھ بھی نہیں ہوا ہے تو وہاں نئے صوبے کا قیام کیا کردار سرانجام
دے سکتا ہے؟ ابھی چار کے مسائل حل نہیں ہو پاتے ہیں وہاں مزید صوبے کا قیام
کیا معجزے رونما کرے گا شاید اس بات کا ہمارے سابقہ وزیر سیاستدان کو خبر
نہیں ہے۔ نئے صوبے کے قیام سے ضروری یہ بات ہوگی کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں
کو وہیں روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ اگرچہ اس بارے میں یہ افواہ بھی
گرم ہے کہ شاید اسطرح سے مسلم لیگ نون کو ووٹ بنک کم کرنا مقصود ہے لیکن
ایسا کرنے والے حقائق سے واقف نہیں ہیں اسطرح سے وہ مزید مضبوط ہو جائے گی۔
آج اگر ایک نئے صوبے کے قیام ممکن بنایا گیا تو کل کو کوئی اور نئے صوبے کے
قیام کا مطالبہ بھی کر سکتاہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے اقدامات
حکومت کو کرنے چاہیے کہ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں اور ذاتی مفادات کے
حصول کی بجائے پاکستان کے مستقبل اور استحکام کی طرف توجہ دی جائے۔ نئے
صوبوں کا قیام اس وقت تک چھوڑ دیا جائے جب تک پاکستان کے تمام مسائل حل
نہیں ہو پاتے ہیں۔ دنیا میں بہت سے ممالک میں صوبوں کی تعداد زیادہ ہے جس
کی وجہ سے وہ کافی مستحکم ہیں لیکن ہمارے ہاں اس قدر چور بازاری اور ہیرا
پھیری ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے وہ کسی دن ملک کو ہی دیوالیہ کروا دیں
اور اپنی سیاست کو چمکانے کی کوشش کریں گے نہ کے عوام کے مسائل کو حل کروا
سکیں گے ۔ جب مخلص اور ایمان دار لوگ حکمران ہوں اور قوم وملک سے مخلص ہوں
تبھی ایسا اقدام پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت بن سکتا ہے۔ اور
اس وقت ہی ہمیں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ |