جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ساتویں سالانہ فیسٹیول آف
لائٹس (Festival Of Lights) کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
|
|
جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق رات کے اندھیرے میں منعقد کیے جانے والے اس
فیسٹیول میں جہاں جرمنی سمیت دنیا بھر سے ماہر لائٹ آرٹسٹس اور ڈیزائنرز
شرکت کررہے ہیں وہیں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اندھیرے میں جگمگاتی رنگ برنگی
روشنیوں کے مختلف نظارے دیکھنے شہر کے مرکز کا رُخ کررہی ہے۔
اس فیسٹیول کا انعقاد ہر سال اکتوبر کے مہینے میں کیا جاتا ہے جو تقریباً
دو ہفتے تک جاری رہتاہے۔
|
|
9 سے 20 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس لائٹ فیسٹیول کے موقع پر شہر کی بلند
و بالا اور عظیم الشان عمارتوں پر روشنیوں،لیز پراجیکشن اور آتش بازی کے
ذریعے دلکش و دیدہ زیب نظارے اور اشکال تخلیق کی جائینگی ۔ |
|
|