دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات
دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر
ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات اور تعمیرات اپنے دلچسپ اور منفرد اسٹرکچر کے باعث
دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں- سنگاپور میں 2013 کے فنِ تعمیرات
کا عالمی میلہ منعقد ہوا جس میں چند ایسی ہی عمارات کے کل 29 زمروں میں
ایوارڈز کے لیے مقابلے ہوئے جن میں مکمل عمارتیں، لینڈ سکیپ اور مستقبل کے
منصوبے بھی شامل تھے۔
|
|
نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ کی ایک آرٹ گیلری کو سنگاپور میں منعقدہ 2013 کے
فنِ تعمیرات کے عالمی میلے میں سال کی بہترین عمارت قرار دیا گیا ہے۔
|
|
جنوبی لاس اینجلس میں کوننگ ایزینبرگ آرکیٹکچر کی طرف سے ڈیزائن کی گئی
اٹھائیسویں سٹریٹ اپارٹمنٹس کو مکانات کے زمرے میں پہلی پوزیشن ملی-
|
|
ناروے کے شہر فورنبو میں تعمیر کردہ سٹیٹ آئل کے مقامی اور بین الاقوامی
دفاتر کو دفاتر کے زمرے میں ایوارڈ ملا۔ اگرچہ سٹیٹ آئل کے دفاتر کی عمارت
غیر روایتی ہے لیکن یہ نئی عمارت سکینڈے نیویا کی جمہوری اقدار اور سماجی
انصاف کے اصولوں کی نمائندگی کرتی ہے۔
|
|
لندن کے ویلکینسن آئر آرکیٹیکٹس کی ڈیزائن کردہ ایکسٹر یونیورسٹی کے فورم
پراجیکٹ نے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے زمرے میں ایوارڈ جیت لیا۔ اس عمارت کی
لینڈ سکیپنگ اور رنگوں کا امتزاج بہت خوبصورت تھا۔
|
|
قدرتی اشکال سے متاثر ہو کر تعمیر کیے گئے ڈنمارک کے نئے قومی
ایکویریئم بلیو پلینٹ کو نمائش کے زمرے میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تھری،
ایکس این کی بنائی گئی یہ عمارت کاسٹروپ بندرگاہ کے شمال میں اونچائی پر
بنی ہے جس کے سامنے سمندر ہے۔
|
|
مذہب کے زمرے میں ایوارڈ ترکی کی سان کیکلار مسجد کو دیا گیا۔ اس مسجد کو
ایمرے آرولاٹ آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا۔
|
|
میکانو انٹرنیشنل نے نیدرلینڈ کے فونٹی سپورٹس کالج کو سماجی کھیلوں
کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔اس تعمیر کو سکولوں کے زمرے میں پہلا ایوارڈ دیا گیا۔
|
|
سویڈن کے مالما شہر میں امپوریا شاپنگ مال نے شاپنگ کے زمرے میں پہلا
ایوارڈ جیتا۔ اس عمارت کو وینگارد آرکیٹیکناٹور نے ڈیزائن کیا۔
|
|
سنگاپور میں واقع ناملے ہاؤس کو بنگلوں کے زمرے میں پہلا انعام ملا۔ اس
عمارت کو چانگ آرکیٹکٹس نے ڈیزائن کیا۔
|
|
ڈچ ہوٹل گروپ سٹیزن ایم کے ساؤتھ وارک لندن میں قائم ہوٹل کو ہوٹل
اور آرام گاہ کے زمرے میں پہلا ایوارڈ ملا۔
|
VIEW PICTURE
GALLERY
|
|