کیاہم پر ہیں مہربان حکمران، حکمران...
آج مُلک میں بے لگام مہنگائی نے عوام کی کمر دُہری کردی ہے،یقینا اِس میں
قصور صرف اور صر ف عوام ہی کا ہے ، جس نے11مئی کو آزمائے ہوئے اورسبزباغ
وسُنہرے خواب دِکھانے والواور چرب زبانی کرنے والے سیاستدانوں کو ووٹ دیئے
اور اِنہیں اپنی بربادی کا سامان کرنے کے لئے خود اپنے ہی ہاتھوں مسندِ
اقتدار پر بیٹھایااوراَب یوں عوام سر پھوڑاور سینہ زورمہنگائی سمیت اور
دیگرپریشانیوں پھنس گئے ہیں۔موجود حالات میں پاکستانی قوم کس طرح جی رہی ہے
اور کس اذیت سے سانسیں لے رہی ہے ، اِس کا حال تو صرف یہی جانتی ہے مگرآج
اتناضرور ہے کہ ایسے میں پاکستانی عوام خود یہ کہہ رہے ہیں کہ ”آج ہم میں
زندہ کون ہے..؟پائندہ کون ہے..؟کیا ہم پر ہیں مہربان یہ حکمران ، یہ حکمران،
یہ حکمران....؟“ آج یہ وہ سوال ہے جو ہر مہنگائی کا مارامحب وطن پاکستانی
شہری نہ صرف خودبلکہ چیخ چیخ کر ساری پاکستانی قوم سے کررہاہے کہ آج کوئی
یہ بتادے کہ ہم میں کون ہے جو زندہ دلی کے ساتھ زندگی گزاررہاہے..؟اور کون
ہے جس کے ہر خواب کی تعبیر پوری ہوگئی ہے..؟یقینااِن چیزوں سے عوام کو
یکسرمحروم رکھنے والے صرف اور صرف میرے مُلک کے سِول اور جمہوریت کی دیوی
کی پوچاکرنے والے وہ حکمران ہیں ، جنہوں نے اپنے مفادات اور فائدوں کے آگے
عوام کو ہی کچلاہے، اور عوام کے ہی سروں سے اپنی ذاتی ترقی و خوشحالی کے
ایسے ایسے مینار کھڑے کردیئے ہیں کہ اِس سے اِنہیں تو بے شمار فائدے اور
مفادات حاصل ہوئے ہیں اور آئندہ بھی مزید مفادات اور فائدے حاصل ہوں گے ۔مگر
آج افسوس ہے کہ ہمارے یہ اور سابقہ حکمران مُلک و قوم کے لئے کچھ نہ کرسکے
اور آج خود عو ام یہ دیکھ رہے ہیں اور یہ سوچ رہے ہیں کہ ہمارے یہ موجودہ
حکمران اور سیاستدان اگلے پانچ سال تو کیا ..؟اگریہ قسمت سے دوایک سال بھی
رہ گئے تو اِن کی ایسی کوئی حکمتِ عملی نہیں ہے کہ یہ عوام کو کسی بھی
معاملے اور مُلک کو بحرانوں سے نکالنے میں کوئی کرداراداکرپائیں گے، اِن کے
نزدیک بھی اپنے پیش روکی طرح اپنی ذات اور اِس سے منسلک مفادات اور قومی
خزانے سے حاصل ہونے والے فائدئے ہی ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمدنواز شریف جو ایک بزنس مائنڈ
شخصیت سے مالامال ہیں اور اتفاق سے ہی یہ ہمارے تیسری مرتبہ وزارتِ عظمی ٰ
پر فائز ہونے والے وہ خوش نصیب اِنسان ہیں آج جو مُلکی تاریخ میں تین مرتبہ
وزیراعظم بننے کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں، اِن کی پچھلی دوحکومتیں بھی
مُلکی معاملات میںاِن کے بزنس مائنڈاقدامات اور احکامات کے باعث ٹائیں
ٹائیں فش (ختم )ہوئیں،اور آج بھییہ ماضی میں اپنی حکومت میں کی گئیں غلطیوں
سے کوئی سبق نہیں سیکھ پائے ہیں اوراَب تیسری مرتبہ بھی ایساہی لگتاہے کہ
اِن کی یہ موجودہ حکومت بھی پھر ایک دوسالوں میں مُلکی معاملات میں اِسے ہی
بہت سارے کاروباری احکامات اور ا قدامات اور قومی اداروں کی بے سوچے سمجھے
نج کاری اور آئی ایم ایف کے مشوروں سے بجلی کے ٹیرف اور پیٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں میں بے لگام اضافے کی وجہ سے ختم ہوگی ، جس کے تیورابھی سے ہی
نظرآنے شروع ہوگئے ہیں۔
جبکہ یہاں یہ امرانتہائی افسوس ناک ہے کہ یہ ہی ن لیگ والے تھے جو انتخابات
سے قبل یہ کہاکرتے تھے کہ ہم مُلک کو آئی ایم ایف اور دیگر سُودخورعالمی
مالیاتی اداروں کے قرضوں سے نجات دلائیں گے ، ہم وہ کشکول توڑدیں گے جس میں
یہ قرضوں کی شکل میں بھیک ڈالتے ہیں، کبھی ہمیں مُلک کا اقتدارملاتو ہم
بتادیں گے کہ ترقی کیسے اور کب اور کیوں کی جاتی ہے..؟ ہم بغیرکسی بیرونی
امداد اور قرضوں کے مُلک کو ترقی و خوشحالی کی اُس سمت لے جائیں گے جس کا
پاکستانی قوم تصوربھی نہیں کرسکتی ہے ، بس ذراقوم اپنے بھائی میاں نوازشریف
پر اعتماد کرے اور اِسے اقتدار سونپ دے تو یہ آپ کا بھائی دیکھناآپ کی قسمت
کے سارے درایسے کھول دے گا، جیسے کبھی کسی بھی بند ہی نہیں ہوئے تھے ،آپ کا
بھائی اور دوست میاں محمدنواز شریف آپ کے لئے مسیحاثابت ہوگا اور ایک
ایسامسیحاجو مُلکی تاریخ میں کوئی بھی حکمران عوام کے لئے نہیں بن سکاہے ،
اِن کا دعویٰ تھا کہ ، عوام کو گول کے علاوہ ہر سائز اور ہر شکل میں سستی
روٹی ملے گی، مُلک سے لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے عوام بھول جائیں گے کہ اِن کے
مُلک میں لوڈشیڈنگ بھی کبھی ہواکرتی تھی، ہر گھر کے آنگن میں اُجالے اور
خوشیاں رقص کیا کریں گے، تعلیم ہر غریب کے بچے کا مقدر ہوگی، بے گھر افراد
کے لئے ہم گھر بناکردیںگے، مُلک میں غریب بیماروں کے مفت علاج و معالجہ کے
مراکزقائم کئے جائیں گے، ننگے بھوک لوگوں کی دادرسی کریں گے، مُلکی ترقی
اور خوشحالی کے لئے سارے مُلک میں صنعتوں اور کارخانوں کے جال بچھادیئے
جائیں گے،بے روزگار نواجوں کو بغیرکسی سفارش کے میرٹ پر نوکریاں ملیں گیں،
کاروبارکرنے کے خواہشمندغریب نوجوانوںاور ہنرمند (لڑکے ، لڑکیوں ) کو
بلاتفریق قرضے دیئے جائیں گے، یہ آپ کے بھائی نواز شریف کا ہر پاکستانی سے
وعدہ ہے ، مگرافسوس ہے کہ آج نوازشریف اور اِن کی حکومت کو اقتدار میں آئے
چارماہ سے زائد کا عرصہ گزرچکاہے نہ توخودنوازشریف نے اور نہ ہی اِن کی
حکومت میں شامل کسی وزیرو مشیراور اراکین پارلیمنٹ نے عوام کے حق میں کسی
قسم کا کوئی ریلیف دینے کے لئے کوئی آواز اُٹھائی ہے اور نہ کسی نے عوام کے
پیچ آکر مہنگائی کے اژدھے کی گرفت میں جکڑے عوام کو اِس سے نجات دلانے اور
دیگرمسائل سے چھٹکارے کے بارے میں کوئی بات کی ہے آج اقتدار میں آنے کے بعد
اِنہو ں نے عوام کے لئے اتنے ہولناک اور دردناک حالت پیداکردیئے ہیں کہ آج
عوام کے لئے جینے سے زیادہ مرنا آسان ہوگیاہے اور منہ میں کھانے کے لئے
روٹی سے زیادہ سستااورآسانی سے ملنے والازہرہوگیاہے ، آج عوام کو بے وقوف
بناکر اور اِن کی آنکھوں میں دھول جھونک کاروباری دماغ رکھنے والے نوازشریف
اور تیسری بار ہمارے وزیراعظم بننے والے میاں محمدنوازشریف کو اقتدار مل
گیاہے تو اِنہوں نے صرف چار ہی ماہ میں اپنی آنکھیں سر پر رکھ لی ہیںآج
یقینایہ کارنامہ نوازحکومت ہی کرسکتی ہے، جس کا اہم ایجنڈابس یہی ہے کہ
حکومت کروچاہئے عوام مرتے ہیں تومرتے ہی رہیں مگرمہنگائی کرکے حکومت
کروبس۔(ختم شُد) |