سپر ہیروز میں پاکستانی لڑکی کا اضافہ

سپر ہیروز میں ایک اور اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ اب مارول کامکس کا نیا ہیرو نہیں، نئی ہیروئین ہو گی۔ وہ بھی ایک پاکستانی مسلمان لڑکی۔

جنگ نیوز کے مطابق مارول کامک امریکا میں کامک کردار متعارف کرانے والا نامور اور قدیم ادارہ ہے۔ فنٹاسٹک فور، اسپائیڈر مین، ایکس مین، آئرن مین، ہلک، تھور اور کیپٹین امریکا جیسے عالمی شہرت یافتہ کامک سپر ہیروز کے کردار اسی ادارے کے تخلیق کردہ ہیں۔
 

image


مارول کامک اب بلیک وڈو اور شی ہلک جیسی سپر ہیروئنز کے بعد متعارف کرانے جا رہا ہے ایک 16برس کی مسلمان امریکی سپر گرل کمالا خان کا کردار۔ جو امریکی شہری تو ہے، لیکن اس کے ماں باپ پاکستان سے امریکا آئے۔

اس کردار کی ایڈیٹر ایک مسلمان امریکی ثناء امانت خود میں اس کامک کردار کی سپر پاور محسوس کرتے ہوئے کمالا کو نئی مارول گرل بنارہی ہیں۔
 

image

کمالا کے کردار کے تخلیق کار جی ولو ولسن بھی نو مسلم ہیں۔ کمالا خان کا کردار جنوری 2014ء سے ماہانہ ایڈیشن میں شائع کیا جائے گا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

Kamala isn’t your average teenage Muslim girl. Though she lives in New Jersey and juggles the identity crisis that’s often part-and-parcel of growing up as a Muslim-American, her shape-shifting is of a literal sort. She fights family expectations as well as villains.