گائے زیادہ دیر کھڑی رہے گی یا بیٹھی؟

اِگ ایوارڈ جیتنے والوں میں ہائی جیکر کو جال میں پھنسا کر جہاز سے نیچے پھینکنے کے پیٹنٹ اور کیا گائے زیادہ دیر کھڑی رہے گی یا بیٹھی رہے گی کی تحقیق شامل ہیں۔ اگرچہ یہ ایوارڈ بڑے مزاحیہ طریقے سے دیے جاتے ہیں لیکن جن تحقیقات پر انعام دیے جاتے ہیں وہ سنجیدہ نوعیت کی تحقیقات ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ اِگ نوبیل انعام مشہور نوبیل انعام کا مزاحیہ ورژن ہے۔
 

image


اِگ نوبیل انعام کی تقریب میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو تقریر کے لیے صرف ساٹھ سیکنڈ دیے جاتے ہیں اور اس کے بعد ایک آٹھ سالہ لڑکی ان کو زبردستی سٹیج سے اتار دیتی ہے۔

اِگ نوبیل کی تقریب امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوئی۔

اِگ نوبیل انعام جن کو ملا ان کی فہرست یہ ہے:

طب
سائنسدانوں کو ملا جنہوں نے تحقیق کی تھی کہ چوہے دل کے آپریشن کے بعد زیادہ عرصہ زندہ رہتے ہیں اگر وہ اوپرا سنیں۔

نفسیات
سائنسدانوں نے تحقیق کی تھی کہ لوگ شراب پینے کے بعد اپنے آپ کو زیادہ دلکش سمجھتے ہیں۔

سیفٹی انجنیئرنگ
یہ انعام امریکہ کے مرحوم گستانو پیزو کو ملا۔ انہوں نے ایک الیکٹرو مکینیکل نظام تیار کیا تھا جس کے تحت جہاز کو ہائی جیک کرنے والے کو کس طرح پھنسایا جائے۔ تیار کردہ نظام ہائی جیکر کو ایک ٹریپ دروازے سے ایک پیکج میں بند کرتا ہے اور پھر ہوائی جہاز کے خصوصی دروازے سے پیراشوٹ کے ذریعے نیچے پھینک دیا جاتا ہے جہاں پولیس پہلے ہی اس کا انتظار کر رہی ہو۔

طبیعیات
سائنسدانوں کی ٹیم نے دریافت کیا کہ کچھ لوگ تالاب کی سطح پر دوڑنے کے قابل ہوتے ہیں اگر وہ لوگ اور تالاب چاند پر ہوں۔
 

image

امن انعام
یہ انعام بیلا روس کے صدر کو دیا گیا کیونکہ انہوں نے عوامی جگہوں پر تالیاں بجانے کی ممانعت کی ہوئی ہے۔ اور ان کے ساتھ بیلا روس کی ریاستی پولیس کو بھی امن انعام سے نوازا گیا کیونکہ اس نے اس شخص کو عوامی جگہ پر تالیاں بجانے کے جرم میں گرفتار کیا جس کا ایک بازو نہیں تھا۔

امکانات
یہ انعام سائنسدانوں کی دو ٹیموں کو دیا گیا ہے۔ ایک نے تحقیق کی کہ جتنی دیر گائے لیٹی رہتی ہے تو امکان بڑھ جاتا ہے کہ گائے جلد اٹھ کھڑی ہوگی۔ اور دوسری تحقیق یہ تھی کہ جب گائے اٹھ کھڑی ہوتی ہے تو اس بات کا اندازہ لگانا بہت مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ گائے کتنی دیر بعد پھر لیٹے گی۔
 
YOU MAY ALSO LIKE:

An experiment that proved people who think they are drunk also think they are attractive and another that showed lost dung beetles can use the Milky Way to find their way home were among the winners at this year's Ig Nobel Awards. The ceremony was the 23rd annual event for awards that celebrate the weirdest and funniest scientific discoveries in fields including psychology, biology and physics.