بلدیاتی الیکشن

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے دائر تحریک انصاف رٹ پٹیشن کا فیصلہ سناتے ہوئے لا ہور ہائیکورٹ نے کہاکہ پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہونگے۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 66 سالہ تاریخ میں لاہور ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ ہے جس پر اﷲ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں، بیرسٹر بختیار قصوری نے تحریک انصاف کی طرف سے دائر کردہ رٹ پٹیشن میں عدالت میں بھرپور دلائل پیش کئے اورکامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر عوامی رائے کو بلڈوز کر کے دبا دیا گیا تھا ، پاکستان میں دو مائنڈ سیٹ ہیں ایک جمہوری اور دوسرا مارشلاء کا حامی ، مسلم لیگ (ن) کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت اور سیاسی سوچ کو آگے لے کر چلنے والے لوگ ا بھی پنجاب میں موجود ہیں اور مارشل لاء کے گملوں میں اگنے والا ٹولہ صوبے میں غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ جمہوریت اور عوام کے ساتھ کھلا مذاق تھا۔ تحریک انصاف کے شاہ سوارتیار ہیں اگر عدالتی فیصلے کو چیلنج کیا گیا تو بھرپور لڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آج سے پورے پنجاب کی تمام تنظیموں کو ڈویژن وائز تقسیم کر کے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلع تحصیل اور ٹاؤن کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ جو کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں گی اور مشاورت سے ہر سیٹ پر امیدواران فائنل کیے جائے گے۔صوبے میں جماعتی بنیادوں پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور (ن) لیگ کو اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عدالتی فیصلے سے (ن) لیگ پر لرزہ طاری ہو گیا ہے ۔ 11 مئی کے انتخابات میں الیکشن کمیشن اپنا رول ادا نہیں کر سکا اور مزید بہتری کی ان سے کوئی امید نہیں ۔ 7 دسمبر کو پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا چیلنج تحریک انصاف قبول کرتی ہے اور (ن)لیگ کا تحریک انصاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کی جماعتوں کوغیر جماعتی نظام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے سے پہلے اعتماد میں لیا یہ تحریک انصاف کی کامیابی نہیں بلکہ تمام جمہوری قوتوں کی کامیابی ہے ۔ پریس کانفرنس کے موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہاکہ پنجاب میں حلقہ بندیوں کی تشکیل میں بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی۔ اے سی اور ڈسی سی او نے (ن) لیگ کے متوقع امیدواروں کو نوازنے کے لئے اپنے من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے علاقے تقسیم کئے جوکہ پری پول دھاندلی کا آغاز ہے ۔ پنجاب حکومت کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔ جنرل الیکشن میں پنجاب بھر میں تحریک انصاف جن حلقوں میں کامیابی حاصل کی ہے وہاں سے ہارنے والے (ن) لیگ کے امیدواران کو ان کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا ممبر بنادیا گیا اور کروڑوں کا فنڈ بھی مقرر کر دیا ہے۔

پوری دنیا میں جمہوری عمل کو ترقی دینے اور جاری رکھنے کیلئے بلدیاتی نظام کو بنیادی حشییت حاصل ہے ، بدقسمتی سے پاکستان میں مقامی حکومتوں کو تسلسل کے ساتھ نہیں چلنے دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سندھ میں 27 نومبر کو بلدیاتی انتخابات ہونگے اور رزلٹ کا اعلان 30 دسمبر کو ہوگا، اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 7 دسمبر کو ہونگے اور 10 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کے رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا، صوبہ سندھ اور پنجاب بلدیاتی انتخابات کیلئے 40 چالیس کروڑ بیلٹ پیپرپرنٹ کیے جائے گئے۔ بلدیاتی انتخابات الیکشن میں چیئرمین ، وائس چیئرمین، جنرل ممبران ، خواتین ممبران، کسان، محنت کش، یوتھ اور مسلم ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔

شہر اقبال (سیالکوٹ) کی ضلع کونسل سیالکوٹ 125یونین کونسلز پر مشتمل ہے،جس میں تحصیل سیالکوٹ کی43تحصیل پسرور کی 33 تحصیل ڈسکہ کی30اور تحصیل سمبڑیال کی19یونین ہیں۔ضلع سیالکوٹ سیالکوٹ میونسپل کارپوریشن اور تین میونسپل کمیٹیوں پسرور،سمبڑیال اور ڈسکہ پر مشتمل ہوگا۔ نئے بلدیاتی قانون کے مطابق ٹاؤن کمیٹیوں کو ختم کردیا گیا اور پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت دیہی یونین کونسل کی تشکیل10ہزار کم ازکم آبادی پرکی گی ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کی کو ئی حد نہیں۔ یونین کونسل کا چیئرمین ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ہو گا کسی بھی حلقہ میں تین سو سے زائد اقلیتی ووٹر کی موجودگی میں ایک اقلیتی نشست رکھی گئی ہے ۔

تحصیل ڈسکہ کی یونین کونسل میں 6نئی کونسل کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی تشکیل پانی والی کونسلوں میں یونین کونسل جیسروالہ ،یونین کونسل مندرانوالہ ،یونین کونسل ڈوگری ،یونین کونسل منڈیکی ،یونین کونسل ویروالہ یونین کونسل جنڈو ساہی ہیں تحصیل ڈسکہ کی اس سے قبل29یونین کونسلز تھی جن میں سے شہر ڈسکہ کی پانچ یونین کونسلیں ختم کردی گئی ہے، 6نئی یونین کونسلوں کی تشکیل سے کل کونسلوں کی تعداد30ہو گئی ہے ۔شہر ڈسکہ کی پانچ یونین کونسلوں 30وارڈوں میں تقسیم کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر1مسجد اختر ،وارڈ نمبر2حق پورہ،وارڈ نمبر3مسجد بلال،وارڈ نمبر4ماڈل ٹاؤن،وارڈ نمبر5حبیب پورہ ، وارڈ نمبر 6 سوہاوہ ،وارڈ نمبر7غلہ منڈی ، وارڈ نمبر8عید گاہ،وارڈ نمبر9دربار والی،وارڈ نمبر10پراناسوہاوہ ، وارڈ نمبر11ڈسپوزل ورکس،وارڈ نمبر12ٹھٹھیاراں بازار،وارڈ نمبر13چونگی نمبر8،وارڈ نمبر14چونڈہ مل ،وارڈ نمبر15شہاب پورہ ،وارڈ نمبر16جناح چوک ،وارڈ نمبر17مسجد وہاب ،وارڈ نمبر18بندھن میرج ہال،وارڈ نمبر19گاگا،وارڈ نمبر 20گلستان کالونی،وارڈ نمبر21حاجی نور پورہ ،وارڈ نمبر22سبزی منڈی ، وارڈ نمبر23اسلام پورہ ،وارڈ نمبر24مسجد صدیقیہ ،وارڈ نمبر25محلہ بن والہ،وارڈ نمبر26پرانا مین بازار،وارڈ نمبر27شاہ شریف،وارڈ نمبر28فتح کالونی ،وارڈ نمبر29نذیر آباد کالونی،وارڈ نمبر30بینک روڈ۔

بلدیاتی الیکشن کے جماعتی بنیادوں پر ہونے کے فیصلے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن سٹی و تحصیل اور یوتھ ونگ سٹی و تحصیل ڈسکہ کا اجلاس آفس سرکلر روڈ ڈسکہ میں منعقد ہو ا اجلاس میں جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن سٹی محمد نعیم بٹ ،تحصیل جنرل سیکرٹری یوتھ ڈاکٹر محمد یونس میؤ ،صدر یوتھ ونگ سٹی ساجد بٹ ،جنرل سیکرٹری عتیق الرحمان مغل ،سینئیر نائب صدر یوتھ محمد الطاف صدیقی ،نائب صدر سٹی حاجی توحید اقبال بٹ اور سٹی سیکرٹری نشرو اشاعت شیخ ضیاء اﷲ کے علاوہ عہدیدارن و کارکنان نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی پاکستان مسلم لیگ ن سٹی و تحصیل ،یوتھ ونگ سٹی و تحصیل کے عہدیداران وکارکنان اپنی درخواتیں 10نومبر تک پاکستان مسلم لیگ نے آفس واقع سرکلر روڈ میں جمع کرادیں تاکہ الیکشن مہم کو منظم طور بر وقت شروع کیا جاسکے اور پاکستان مسلم لیگ نے و یوتھ کے عہدیداران و کارکنا ن سے اپیل کی وہ بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لیں ۔
Zeeshan Ansari
About the Author: Zeeshan Ansari Read More Articles by Zeeshan Ansari: 79 Articles with 81160 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.