اسلام علیکم
مجھے صرف ان باتوں کا جواب چاہیئے کیا آپ دینا پسند کریں گے ؟؟
سود کھانا حرام ہے سود لینا دینا بھی حرام ہے حتی کہ سود کے لکھنے پڑھنے کو
بھی حرام قرار دیا گیا ہے۔۔۔ یعنی سود کے ساتھ ساتھ سود خور کی مدد کرنے
والا بھی اللہ کے غیض و غضب کا نشانہ بنتا ہے تو اللہ کے نام لیواؤں کے
خلاف لڑنے والوں کی مدد کرنے والا کیا کہلائے گا ؟؟؟
کیا صرف پاک فوج میں ہونا جنت میں جانے اور ایک مرد مومن ہونے اور شہید
ہونے کا ثبوت ہے یا اس کے لییے کچھ پیرا میٹر بنائے گئے ہیں ۔؟؟؟ امریکہ کا
ساتھ دوسرے ممالک دیں تو وہ برے ہم دیں تو قومی مفاد ۔۔۔۔۔۔۔ منافقت کب
چھوڑیں گے ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اگر سرکاری فوج اپنوں کے خلاف لڑتی ہے اپنوں کو مارتی ہے صرف اس لیئے کہ
سرکار کہے رہی ہے اور پھر اپنے آپ کو حق بجانب بھی سمجھتی ہے تو پھر مصر
میں سرکاری فوج کو برا بھلا کیوں کہا جارہا ہے شام میں بھی سرکاری فوج جو
کررہی ہے اس پہ بھی صحیح ہونے کا لیبل لگا دیں نا یزید کی فوج کو لعنت
ملامت کیوں کیا جارہا ہے اگر سرکار کے کہنے میں اپنوں کو مارنا جائز ہے تو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
ڈرون غریب نہتی عوام پر گریں تو جائز ہے ہم کچھ نہیں کرسکتے لیکن لال مسجد
میں جامعہ حفصہ کے لیئے فاسفورس بم موجود ہیں ۔۔۔ بےچارہ غریب ممتاز قادری
قانون کے شکنجے میں بدلہ لینے کے عزائم جب کہ ریمندڈیوس اور شہازیب جیسے
قاتلوں کے لیئے دیت کا قانون یاد آجاتا ہے حکومت سے لے کر عدالت تک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مشرف جیسے کم عقل اور احمق ترین لوگ ملک کو بیچ بھی دیں عدالت
کا وقار خاک میں ملا دیں اپنی فوج کو دجالیت کے سائے میں دیں دیں تو ان کے
لیئے بری ہونے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید منور حسن صاحب نے جو کہا ہے صحیح تو کہا ہے ان سے اس بات پر معافی کا
کہا جارہا ہے اور مشرف جس نے اس قوم کا بیڑا غٖرق کرکے رکھ دیا اس سے تو
عدالت نے نہیں کہا کہ وہ ڈرون پر قوم سے معافی ہی مانگ لیں ۔۔ ؟؟؟ لالا
مسجد پر جامعہ حفصہ پر دو لفظ معافی کے بولتے ہوئے ہمارے ملک کے ناکام ترین
اور ڈھوندگی حکمرانوں اور لٹیروں سیاسدانوں کی زبان پر قفل پڑ جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
پہلے اپنے کرتوتوں پر تو معافی مانگ لیں پھر دوسروں کو بولیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ |