ہم پریشان کیوں ہیں

محترم قارئین کرام السلام وعلیکم

آج ساری دنیا کے مسلمان پریشان ہیں نہ کوئی رہنما نظر آتا ہے نہ ہی پریشانیوں کا حل لیکن پھر بھی اس نفسا نفسی کے دور میں ہمیں کچھ لوگ ضرور ایسے ملتے جنکی زندگی پرسکون نظر آتی ہے اور جب ان لوگوں کی زندگی کا مطالعہ کریں تو ہمیں اسکا سبب بھی نظر آجاتا ہے اللہ عزوجل نے قران مجید میں جا بجا اپنی اور اپنے محبوب صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا حکم ارشاد فرمایا لیکن ہم نے شاید اطاعت کا مفہوم ہی نہیں سمجھا محترم اطاعت محبت تعظیم یہ سب الفاظ الگ الگ مفہوم رکھتے ہیں ہم اپنے پیارے آقا صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم سے یقیناً محبت اور عشق ضرور کرتے ہیں آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعظیم بھی دل و جان سے کرتے ہیں لیکن جب بات اطاعت کی آتی ہے تو نظریں چرانے لگتے ہیں اطاعت کے لغوی معنی ہیں تابعداری - تعمیل حکم -فرمانبرداری - خود کو کسی کی محکومی میں دے دینا تو جب ہم اپنی زندگی کو دیکھتے ہیں تو اپنی زندگی کے معمولات میں اطاعت رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی بجائے نفس کی تابعداری زیادہ نظر آتی ہے خدا کی قسم اگر ہم خدا اور اسکے رسول صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی مان کر زندگی گزاریں تو نہ کوئی دیوث ہم پر جبر و ظلم کرے نہ ہی زندگی اتنی تکلیف دہ ہو
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1096151 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More