خانہ کعبہ کو
پیر کی صبح ہزاروں من آب زم زم اور عرق
گلاب سے غسل دیا جائیگا۔ خانہ کعبہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر ہر سال
غسل دیا جاتا ہے۔
|
|
نئے اسلامی سال چودہ سو پینتیس ہجری کے آغاز پر خانہ کعبہ کو
اٹھارہ
نومبر کی صبح غسل دیا جائیگا۔ خادم الحرمین شریفین کی علالت کے باعث گورنر
مکہ شہزادہ خالد الفیصل ہزاروں من عرق گلاب اور آب زم زم سے خانہ کعبہ
کوغسل دیں گے۔
غسل کعبہ کی تقریب میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کی نمایاں شخصیات کو شرکت
کی دعوت دی گئی ہے۔ خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کوعرق گلاب اور دیگر
خوشبوؤں میں بھیگے ہوئے سفید کپڑے سے صاف کیا جائیگا۔ جبکہ فرش کو آب زم زم
اور عرق گلاب بہا کر کھجور کے پتوں کی مدد سے دھویا جائیگا۔
|
|
خانہ کعبہ کےاندرونی حصے کو سال میں دو مرتبہ غسل دیا جاتا ہے۔ رمضان کے
موقع پر اور نئے ہجری سال کے آغاز پر جبکہ غلاف کعبہ کی تبدیلی ہر سال نو
ذی الحج کو ہوتی ہے۔ |