دجالی نظام اور ہم

حق اور باطل کی صفیں بہت تیزی کے ساتھ الگ الگ ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ بہت سی شخصیات اور جماعتیں علی الاعلان باطل کے لشکر کے ساتھ اپنا مستقبل وابستہ کر بیٹھی ہیں۔ پرانے اتحاد بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔کل تک جو لب خاموش تھے وہ بھی اب ہلنے لگے ہیں۔کچھ ایسے بھی ہیں جو براہ راست تو نہیں البتہ بالواسط ابکی زبان قلم اور کوششیں دجال کے لشکر مضبوط کرنے میں صرف ہو رہی ہیں۔۔اگرچہ انکا نفس اس بات کو تسلیم نہیں کرنے دے رہا کہ وہ دجال کو مضبوط کر رہے ہیں۔

جو لوگ کھل کر دجالی قوتوں کے سامنے جھک جانے کی امت مسلمہ کو تلقین کر رہے ہیں۔ وہ ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔۔ انکا نفاق انکی لمبی زبانوں سے اس طرح ٹپک رہا ہے جیسے پیپ بھرے زخم سے پیپ ٹپک رہی ہوتی ہے۔ اسلامی نظام کے مقابلے کفریہ نظام کی محبت ، کلمہ گو مسلمانوں سے زیادہ ہندووں اور یہودیوں سے ہمدردی ، بھارت کے برہمن اور امریکہ کے یہود کے درد میں گھلے جانا اور اسلام پر جانیں لٹانے والوں کے خلاف زہر آلود تیر انکی کمین گاہوں سے مسلسل نکل رہے ہیں۔

یہ طبقہ اپنے آپ کو دجال کی صفوں میں کھٹرا کر چکا ہے ۔ مسلمانوں جیسے نام صرف اس لیے رکھے ہیں کہ یہ پاکستان میں رہ رہے ہیں۔ وہ لوگ جو اب تک جمہوری نظام یا حکومتوں کے آ نے جانے کے چکر میں پھنسے ہیں انھیں بھی اب رک کر سوچنا چاہیے کہ اس نظام کی ڈور کو ہلا رہا ہے؟ کس کے اشارے پر حکومتیں بنتی اور بگڑتی ہیں۔ کس کے کہنے پر تمام دنیا کا میڈیا خواہ وہ عالمی ہو یا ملکی ، الیکشن سے پہلے ہی اسی جماعت کی حمایت شروع کر دیتا ہے۔

اگر سوچا جائے کہ ہم بھی کتنے بھولے لوگ ہیں ۔ ایک جانب دنیا کو گلوبل ولیج تسلیم کرتے ہیں اور دوسری جانب پاکستان یا دیگر مسلم ممالک کے بارے میں سوچتے ہیں کہ الیکشن میں جیتنے والا عوامی مینڈیٹ لے کر آیا ہے۔ یہ عوامی مینڈیٹ نہیں ہوتا یہ سب دجال کی دجالی میڈیا کا فریب ہوتا ہے۔ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہئے کہ اس عالمی گائوں میں پاکستان دجال کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان کو قبضے میں رکھنے کے لیے اسکے تمام ادارے خاص طور پر آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور فری میسن کی تمام تر توجہ اس بات پر لگی ہوئی ہے کہ پاکستان اس اتحاد میں موجود رہے تاکہ اس خطے میں موجود دجال مخالف لشکر سے لڑنے میں آسانی ہو اور امام مہدی کی حمایت کے لیے جانے والے لشکر کو یہیں ختم کیا جاسکے۔

دجال کے نزدیک پاکستان کی اہمیت کی دوسری وجہ یہ ہے کہ صوبہ خیبرپختون خواہ اور قبائل دجال کے بڑے اتحادی بھارت کو شکست دے کر اسکو فتح کرینگے جیسا کہ حدیث شریف سے یہ بات واضح ہے۔ اس لیے ایسے کسی لشکر کا مضبوط ہونا دجالی قوتوں کی موت کا سامان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موجود دجال کے پیروکاروں کی کوشش ہے کہ پاکستانی فوج ہر قیمت پر قبائل کو مٹانے پر لگی رہے۔

اب یہ بھی بات ہمیں سمجھ لینی چاہیے بھارت امریکہ اور اسرائیل کے خفیہ ایجنسیاں پاکستان کو اندرونے طور پر کھوکھلا کر رہی ہیں اور اب ہمارے ملک کے حکمرانوں کو یہ سمجھنا چایئے کہ پاکستان ایک ایسے بکرے کی مانند بن گیا ہے جس پر پیار اور ہمدردی جتانے کے بعد چھری بھی پھیری جا رہی ہے۔ ایک طرف تو میڈیا کو بے حد پیسا دے کر ہماری نوجوان نسل کو فحاشی میں مبتلا کیا جا رہا ہے ہماری آنے والی نسلیں خراب کی جا رہی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں ایسے بھنور میں پھنسا دیا گیا ہے جس سے باہر نکلنا بظاہر ممکن نظر نہیں آتا۔ کراچی کے حالات اور پھر راولپنڈی کے واقعے سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ پانی اب سر سے اوپر جا رہا ہے۔ اللہ ہمیں اس مشکل وقت میں سیدھا راستہ دکھائے۔آمین
Waqas khalil
About the Author: Waqas khalil Read More Articles by Waqas khalil: 42 Articles with 35242 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.