سانحہ راولپنڈی، عذاب ،رحمت اور امتحان۔۔؟؟؟

اللہ تعالیٰ کے ہر کام میں کئی کئی حکمتیں ہوتی ہیں، وہ الگ بات ہے کہ ہمیں ہر حکمت کا ادراک نہیں ہوسکتا، کیونکہ ہماری نظر کسی ایک پہلو پر ہوتی ہے۔ایک حادثہ بیک وقت کسی کے لئے مصیبت، کسی کے لئے آزمائش، کسی کے لئے رحمت اور کسی کے لئے عذاب بھی ہوتا ہے۔2005میں آنے والا زلزلہ جس میں ہزاروں انسان جان بحق اور لاکھوں متاثر ہوئے وہ بھی کئی مالداروں کو غریب اور کئی غریبوں کو کروڑ پتی بننے کا سبب بنا۔

حال ہی میں رونما ہونے والا ”سانحہ راجہ بازار“ راولپنڈی جہاں ایک بہت بڑا ظلم اور سربریت کی انتہاء ہے،کئی لوگ اس سانحہ میں بے گناہ شہید ہوکر سرخرو ہوگئے، وہیں یہ سانحہ ان لوگوں کے سر پر اللہ کا بے آواز ”کوڑا“ اور عذاب بھی ہے جو کئی سالوں سے اللہ کے گھر کی آمدن ہڑپ کررہے تھے۔اطلاعات کے مطابق مدرسہ تعلیم القرآن کی انتہائی وسیع وعریض مسجد کے نیچے واقع ”مدینہ کلاتھ مارکیٹ“ جس میں بیسیوں دکانیں تھیں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں اور ایک اندازے کے مطابق 5ارب کا نقصان ہوا ہے۔ یاد رہے یہ مسجد تقریبا 1950ءکے قریب تعمیر ہوئی تھی، مسجد کے نیچے واقع بیسیوں دکانیں بھی اس وقت سے ہیں، جن لوگوں نے یہ دکانیں لی ہوئی ہیں وہ اس وقت کے حساب سے آج بھی 500سو سے ایک ہزار روپے کرایہ ادا کررہے تھے، حالانکہ یہ جگہ راولپنڈی کی انتہائی مہنگی ترین جگہ ہے جہاں کم از کم ایک دکان کا کرایہ 20سے30ہزار روپے ہونا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق مسجد انتظامیہ نے کئی مرتبہ دکانداروں سے کرایہ بڑھانے کا کہا لیکن انہوں نے اپنی ایک مضبوط یونین بنائی ہوئی تھی اور کئی دہائیوں سے وہ اللہ کے گھر کا پیسہ ہڑپ کررہے تھے۔

یقینا یہ بات سچ ہے : اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے
Syed Abdulwahab Sherazi
About the Author: Syed Abdulwahab Sherazi Read More Articles by Syed Abdulwahab Sherazi: 78 Articles with 74070 views Writer, Speaker, Mudarris.
www.nukta313.blogspot.com
.. View More