فوٹو شیئرنگ کی مقبول سائٹ فلکر کے یوزر کے
لیے خوش خبری ہے کہ فلکر نے اب اپنے یوزر کو ایک نئی سہولت فراہم کردی ہے۔
اب فلکر کی اپلیکیشنFlickr for iOS کی مدد سے اس ویب سائٹ کے یوزر فیس بُک،
ٹوئٹر اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سے براہ راست تصاویر فلکر پر اپ لوڈ
کرسکیں گے۔ یہ تصاویر خودکار طریقے سے اپ لوڈ کی جاسکیں گی۔
اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے یوزرز کو فلکر کا ’’آٹو اپ لوڈ فیچر‘‘
انسٹال کرنا ہوگا۔ یہ فیچر ایک بار ایکٹیو ہوجانے کے بعد تصاویر اپ لوڈ کو
ہوکر فلکر کے اسٹوریج لاکر میں منتقل ہوجائیں گی، جہاں یہ تصاویر اس وقت تک
دوسروں کی نظروں سے اوجھل رہیں گی جب تک انھیں اپ لوڈ کرنے والا یوز ان کو
پرائیویٹ نہیں کردیتا۔
امکان ہے کہ فلکر کی جانب سے یوزرز کو یہ سہولت فراہم کیے جانے کے بعد اس
ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہونے والی تصاویر میں کئی گنا اضافہ ہوجائے گا۔ واضح
رہے کہ فوٹو اور وڈیو کی شیئرنگ کی ویب سائٹ فلکر کے رجسٹرڈ یوزرز کی تعداد
اس سال مارچ تک 87 ملین ہوچکی ہے، جب کہ اس سائٹ پر اوسطاً ہر روز فی یوزر
کے حساب سے 3.5 تصاویر اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ |