پاکستان صحافیوں کے لیے خطرناک ملک بن گیا

پاکستان صحافیوں کے لیے دنیا کا انتہائی مہلک اور خطرناک ترین ملک ہے نئی پاکستانی حکومت کے وعدوں کے باوجود حالیہ مہینوں میں بھی صحافیوں کی سکیورٹی کا مسئلہ برقرار ہے اور مزید شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔ صحافیوں کے قتل اور ان پر تشدد میں ادارے اور بڑی سیاسی جماعتیں جھی ملوث ہیں۔ تصادم کے شکار صوبوں خیبر پی کے اور بلوچستان میں رپورٹنگ کرنا انتہائی خطرناک ہے پاکستان کے سب سے بڑے آبادی تجارتی مرکز شہر کراچی میں صحافیوں پر حملے بڑھ رہے ہیں۔

صحافیوں پر حملوں کے اعتبارسے بلوچستان زیروگرائونڈ ہے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافی کے قتل کا واقعہ بمشکل ہی خبر لیتا ہے نیویارک میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی تنظیم کے مطابق رواں سال سے اب تک پاکستان میں پانچ صحافی دوران فرائض مار دیے گئے جبکہ گزشتہ دس سالوں میں 44 صحافیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا-

امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کے قتل کے واقعات کے عللاوہ بھی صحافی برادری کے خلاف کارروائیاں وسیع اور گہری ہیں پاکستان میں ان گنت صحافیوں کو اغوا کیا گیا تشدد کا نشانہ بنایا گیا پھر انہیں کام سے روکنے کے لیے سخت نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

صحافیوں کے تحفظ کی امریکی تنظیم کے ایشین امور کے سربراہ باب ڈا‏ئٹز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کی سکیورٹی دن بدن بدترین ہوتی جارہی ہے امریکی اخبار میں مزید کہا گیا کہ مغربی میڈیا اداروں کے ساتھ منسلک پاکستانی رپورٹرز کو خاص قسم کے خطرات کا سامنا ہوتا ہے۔

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 261960 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.