آخر قصور کیا ہے؟

پاکستان کی تاریخ میں بدترین مہنگائی ہوچکی ہے لوگ مررہے ہیں او ر حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ اب تو گرمی میں پنکھا بھی نہیں چل سکے گا مہنگائی کا ریکارڈ ٹوٹ چکاہے حکومت عوام کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی عوام نے ن لیگ کو واضح اکثریت سے ووٹ دیئے اور امید کی کہ زرداری صاحب کے بعد اب تو حکومت آئے گی حالات اچھے ہوجائیں گے مگر عوام کی امیدوں پر پانی پھر گیا عوام ذلیل وخوار ہوکررہ گئی ایک مزدور جو آٹھ ہزار یا نوہزار تنخواہ پر کام کرتاہے وہ گھر کے افرادکے لئے آٹا خریدے گا جو 45روپے کلو ہوگیا ہے یا پھر 16روپے یونٹ کے حساب سے بجلی کا بل دے گا-

ظاہر اگر اس کو کچھ بدلتا نظرنہ آیا تو اس نے پیسہ حاصل کرنے کیلئے غلط کام کرناہے وہ کیا کرے اپنے بچوں کو ماردے حکومت نے توخاموشی اختیار کرلی ہے اس عوام کا علاج ہے کہ اسکو ایک بم سے اڑادیاجائے یاپھر اس عوام کا کچھ خیال کیاجائے صرف اور صرف پاکستان میں مسئلہ ہی کرسی کا ہے مگر عوام جائے کہاں یہ جلوس ریلیاں سب ٹوپی ڈرامے ہیں عوام بھی بیوقوف ہے اپنے لیڈروں کی باتوں میں آکر اپنے آپ کو ذلیل کررہی ہے عوام کا قصور ہے جب عوام کو پتہ ہے کہ لیڈر ہمیں ذلیل کررہے ہیں پھراسکے باوجود عوام نعرے لگاتی ہے-

اس وقت ہم جن حالات سے گزررہے ہیں ان بدترین حالات کی دنیامیں مثال نہیں ملتی حکومت تو حکومت ہمارے لیڈر ان کے چمچوں نے بھی عوام کو بربادکرنے کا بیڑا اٹھارکھاہے رشوت‘چوربازاری‘دہشت گردی جیسے مسائل میں ہم اس طرح پھنس گئے ہیں کہ نکلنے کے باوجود نہیں نکل سکتے گورنمنٹ چاہے تو سب کچھ ممکن ہے مگر افسوس کے کوئی مخلص نہیں ہے کوئی عوام کو سکھی نہیں دیکھنا چاہتا، جس کا داؤ لگتاہے وہ بدمعاش ہے عوام کی کوئی اہمیت نہیں لیکن اس غیور عوام کو بندر کی طرح ناچنے کا شوق ہے اور نہ جانے کب تک ایسے ہوتارہے گا جو عوام مہنگائی کو برداشت کرسکتی ہے وہ بندر بھی بن سکتی ہے اوربن چکی ہے ۔
Malik Sajid Awan
About the Author: Malik Sajid Awan Read More Articles by Malik Sajid Awan: 7 Articles with 4609 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.