جماعت اسلامی پاکستان ملک کی منظم اور مضبوط ترین مذہبی
سیاسی جماعت ہے ۔جس کے تمام امور شورائی نظم کے تحت انجام پاتے ہیں ۔جبکہ
امراء ودیگر ذمہ داران کا انتخاب دیگر پارٹیوں یا جماعتوں کی طرح ذاتی
پسندوناپسندکی بناء پر نامزدگیوں سے نہیں کیا جاتا بلکہ جماعت کے اراکین
خفیہ بیلٹ پیپرز کے ذریعے استصوابِ رائے سے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرتے
ہیں ۔گوجرانوالہ جو چودہ زونز پر مشتمل ہے ان چودہ زونز میں گزشتہ دنوں
دوسال کے لیے نئے امراء زونز کا انتخاب عمل میں لایا گیاانتخاب کے مطابق
زون پی پی 91میں مظہر اقبال رندھاوا 92میں خواجہ سلیم لون 93میں مشتاق
ابراہیم 94میں شیخ محمد افضل95میں محمد کلیم کھوکھر 96میں محمد طارق
شیخ97میں جاوید اقبال 98میں محمد سلیم بٹ99میں عبدالحمید گورائیہ100میں
ڈاکٹر احسان عثمانی 101میں منشی نذیر احمد 102میں رانا شاہد اقبال 103میں
خالد انور راول 104میں عبدالوکیل علوی امراء زون منتخب ہوئے ۔نو منتخب
امراء اگرچہ گزشتہ دور میں جماعت کے ضلعی وزونل نظام میں اہم ذمہ داریاں
نبھا رہے تھے ۔مگر اب ذمہ داریاں ان کے لیے کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ۔کیونکہ
جماعت اسلامی اب صرف ایک مذہبی جماعت نہیں رہی بلکہ باقاعدہ سیاسی جماعت کی
حیثیت الیکشن کمیشن کے پاس رجسٹر ڈ ہے ۔جس نے حالیہ انتخابات میں اپنے
انتخابی نشان پر الیکشن میں حصہ لیا اور عوام کی کثیر تعداد نے اس پر
اعتماد کرتے ہوئے اسے ووٹوں سے بھی نوازا ۔جس کے نتیجہ میں جماعت اسلامی اس
وقت صوبہ سرحد میں شریک اقتدار ہے جبکہ دیگر تین صوبوں میں اگر جماعت حسب
توقع نشستیں نہ جیت سکی ۔مگر اپنی حیثیت منوانے اورتسلیم کروانے میں ضرور
کامیاب ہو گئی ۔سابق امیر زون پی پی 92محمد رضوان چیمہ اور ٹکٹ ہولڈر شاہد
منیرگوندل کا جماعت اسلامی کو گوجرانوالہ میں متعارف کروانے اور ہرہر فرد
کی زبان پرجماعت کا نام لانے میں اہم کردارہے جبکہ طارق جاوید بٹ مرحوم ،شیخ
ادریس ایوب ، حمید الدین اعوان اور دیگر ذمہ داران کی خدمات قابل تحسین ہیں
اب ایک مرتبہ پھر ملک میں سیاسی ڈھول بجنے اور بلدیاتی انتخابات کا اکھاڑہ
سجنے کو ہے اور سپریم کورٹ کے واضع احکامات کے بعد انہیں جماعتی بنیادوں پر
کروانے جا رہی ہیں ۔ایسے میں نو منتخب امراء جماعت اسلامی گوجرا نوالہ کے
لیے ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں امیدواران کھڑے کرنا
اورپھر ان کی جیت کو ممکن بنانا اس وقت 171جبکہ میونسپل کارپوریشن کی
173یونین کونسلز ہیں ضلع کے کئی ایسے علاقے ہیں جہاں پر جماعت اسلامی کا
ایک بھی رکن نہیں جبکہ کھیالی سمیت بیشتر ایسے علاقے بھی ہیں جہاں جماعتی
سر گرمیاں عروج پر اور اراکین خدمات سے لوگ مستفید ہورہے ہیں جس کی بناء ان
حلقوں میں جماعت کے امیدوار مضبوط بلکہ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں اور اس کا
بہت بڑا ثبوت سابقہ بلدیاتی انتخابات ہیں تمام ٹاؤ نزمیں جماعت اسلامی کے
ناظمین نائب ناظمین اور کونسلر ز موجود تھے اور اسی کا رکردگی کی بناء پر
ایک ٹاؤن کی نائب ناظم شپ جماعت اسلامی کے حصے میں آئی یوں طارق جاوید بٹ
مرحوم قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن کے منصب پر براجمان ہوئے۔اب دیکھئے موجودہ
امراء نظامِ جماعت اسلامی کو کس ڈھنگ سے چلاتے اورسیاسی میدان میں کیا رنگ
اختیار کرتے ہیں علاوہ ازیں شباب ملی کو بھی اپنا دائرہ کار اور دائرہ اثر
بڑھاتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم کرنے کی ضرورت ہیں ۔
|