کبھی ہنس بھی لیا کریں

پریشان نہ ہوں

اگر آپ کی بیوی کہنا نہیں مانتی تو پریشان نہ ہوں یہ کوئ ایسی بات نہیں۔ آپ کو یاد رکھنا ہو گا کہ کسی کی بھی نہیں مانتی۔ سارے شدہ اس پرچم تلے ایک ہیں۔

مشورہ
ایک بابا زندگی کی آخری سانسیں لے رہا تھا۔ اس کے قریبی رشتہ دار وہاں افسردہ اور سوگوار بیٹھے اس کے مرنے کا انتظار کر رہے تھے۔ خواتین رونے دھونے اور بین بازی کے لیے بےچین و بےکل ہو رہی تھیں۔ ایک صاصب نے مشورہ دیا فارغ بیٹھے ہیں جب تک بابا مرتا نہیں چلو اسے غسل ہی دے دیتے ہیں۔

خاوند
بیمار خاوند: مجھے ڈنگر ڈاکٹر کے پاس لے چلو۔
بیوی: وہ کیوں؟
بیمار خاوند: روز صبح مرغے کی طرح اٹھ جاتا ہوں‘ پھر گھوڑے کی طرح بھاگ بھاگ کر دفتر جاتا ہوں ۔ وہاں سارا دن گدھے کی طرح کام کاتا ہوں۔ گھر آ کر تمہاری شکائتیں سن کر بچوں پر کتے کی طرح بھونکتا ہوں۔ بھیڑ کی طرح تمہارے حضور میں میں کرتا ہوں۔ بلی کی طرح بچے سنبھالتا ہوں اور تم کھانا پکاتی ہو۔ بکری کی طرح کھانے میں ساگ پات کھاتا ہوں اور رات کو بھینس کے ساتھ لیٹ جاتا ہوں۔


مت پڑھو
توتا دنیا کی ہر زبان بول سکتا ہے۔
اونٹ بغیر کھائے پیے سفر کر سکتا ہے۔
بندر بہت اچھا نقال ہے۔
اور
اس سے آگے مت پوچھو
۔
۔
۔
۔
نہ پڑھو
میں کہتا ہوں نہ پڑھو
گدھا جس کام سے منع کرو وہی کرتا ہے۔

maqsood hasni
About the Author: maqsood hasni Read More Articles by maqsood hasni: 170 Articles with 178166 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.