تھوڑی سی رعائیت وکلا کو بھی

محترم قارئین کرام السلام و علیکم

ہمارا یہ کالم کسی کی نفی کے لئے قطعی نہیں اور بالخصوص محترم فرقان خان صاحب کے لئے تو بالکل نہیں اور ہونا بھی نہیں چاہئے کہ ہماری ویب پر ہم سب ایک فیملی ممبر کی طرح ہیں اور فیملی ممبرز میں ذاتی رنجش کیسی ویسے تو مِزاحًا تو ہم نے بھی کہہ دیا کہ

ہے ڈنڈا ہاتھ میں (وکلا )کے پیارے دیکھ کہ چلنا
صحافی کیا پولس والے بھی سارے دیکھ کہ چلنا

کیا اک صدر تو فارغ تو دوجے کی بھی تھی --- باری
نجانے کس کے گردش میں ھوں تارے دیکھ کہ چلنا

لیکن خیر یہ تو بات تھی مزاح کی ویسے وکلا حضرات کا چیف جسٹس صاحب کی بحالی سے کافی مورال بلند ہوا ہے لیکنہھمیں وہ عوامل بھی دیکھنے چاہئیں جس کی وجہ سے ٢٩ جولائی کا واقعہ پیش آیا جس طرح سے عدالتوں میں پولس انویسٹی گیشن آفیسر کھیل کھیلتے ہیں اور کیس کا سارا نقشہ ہی بدل دیتے ہیں جس کی وجہ سے وکلا حضرات کو اپنے کیس کے لئے کئی گنا زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے اور پھر بھی اکثر حقدار انصاف سے محروم رہ جاتا ہے جن احباب کا تھانے سے کبھی واسطہ پڑا ہو وہ میری بات بخوبی سمجھ سکتے ہیں لیکن پھر بھی میں یہ مانتا ہوں کہ پولس کا یہ عمل تشدد کا جواز پیدا نہیں کرتا لیکن ایک بات آپ ضرور مانیں گے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پولس بھی اپنا قبلہ درست کر لے
ishrat iqbal warsi
About the Author: ishrat iqbal warsi Read More Articles by ishrat iqbal warsi: 202 Articles with 1099661 views مجھے لوگوں کی روحانی اُلجھنیں سُلجھا کر قَلبی اِطمینان , رُوحانی خُوشی کیساتھ بے حد سکون محسوس ہوتا ہے۔
http://www.ishratiqbalwarsi.blogspot.com/

.. View More