عکس تمنا(مجموعہ نعت)

کتاب کا نام: عکس تمنا(مجموعہ نعت)
شاعر: الحاج مسرور کیفی
ناشر: محمد رمضان میمن
تاریخ طباعت دو از دہم: ' ربیع الاول١٤٣٤ھ/ جنوری2013ئ
ضخامت: 48صفحات
قیمت: 50 روپے

یہ مختصر سا کتابچہ جناب مسرور کیفی مرحوم کے جذبات کا مظہر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان جلالی کے حوالے سے بہترین کلام پیش کیا گیا ہے۔مسرور کیفی صاحب کا انداز بڑا پیار ا ہے۔ شاعری میں تسلسل ہے۔اس مجموعے میں اپنے دلی جذبات کو خوبصورت پیرائے میں بیان کیا ہے۔ ان کی ایک نعت کے چند اشعار پیش ہیں۔
دِر حبیب سے وابستگی ہوئی جب سے
اَنا کے خول سبھی ہم اُتار بیٹھے ہیں
حضور! حال عجب ہوگیا ہے اب اپنا
قرار بھی ہے مگر بے قرار بیٹھے ہیں
ہم اپنی جیت پہ مسرور کیوں نہ ہوں نازاں
ہم اپنے آپ کو قدموں میں ہار بیٹھے ہیں
٭٭٭

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 434222 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More