کتاب کا نام: قدر ِزر
رشحات قلم: شیخ الحدیث مولانا مفتی محمدزر ولی خان صاحب
ناشر: القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ کے ۔پی ۔کے
ترتیب: حافظ محمد قاسم
تاریخ طباعت: بار سوم' فروری ٢٠١١ئ/ربیع الاول١٤٣٢ھ
ضخامت؛ ١٠٨ صفحات
قدر زر حضرت مولانا مفتی زرولی خان صاحب دامت فیوضہم(شیخ الحدیث و مہتمم
جامعہ احسن العلوم کراچی) کے رشحات قلم کا مجموعہ ہے۔ کتاب تین حصوں پر
منقسم ہے۔ باب اول'' مکاتیب ''پر مشتمل ہے۔ یہ تمام مکاتیب حضرت مولانا
مفتی صاحب نے مولانا عبدالقیوم حقانی کے نام لکھے ہیں۔ یہ خطوط کسی نہ کسی
کتاب پر تبصرہ اور تجزیہ پر مشتمل ہیں۔ باب دوم مفتی صاحب کے مختلف ''خطبات
'' پر مبنی ہے جس میں کئی خطبے ہیں اور باب سوم ''تعارف و تبصرہِ کتب '' پر
مشتمل ہے۔ یہ تمام خطوط' تبصرے اور خطباب ماہنامہ الاحسن اور القاسم میں
شائع ہوچکے ہیں۔ تاہم استفادہ عامہ کے لئے حافظ محمد قاسم صاحب نے ان کو
کتابی شکل دے دی ہے۔کتاب کے ابتد ا میں مولانا ابراہیم فانی صاحب نے اردو
اور فارسی میں منظوم کلام سے خراج تحسین پیش کی ہے اور تقدیم کے عنوا ن سے
مولانا حقانی صاحب کی ایک خوبصورت تحریر بھی ہے۔ مولانا زر ولی خان صاحب
ایک معروف علمی شخصیت ہیں ۔ اللہ تعالی نے انہیں فن علم حدیث و قرآن کے
ساتھ ساتھ بولنے اور لکھنے کے فن سے بھی خوب نوازا ہے اور یہ کتاب اس کا
بین ثبوت ہے
٭٭٭ |