حکومتی اندھے پلاٹس باٹیں اپنے اپنوں کو.؟آہSP .. اسلم کو شہیدکردیاگیا

 حکومت اور عوام CID-SP چوہدری اسلم شہید خدمات پر اِنہیں سلام پیش کرتے ہیں...

اُوھ یا ر...!آج تک تو میری سمجھ میں یہ بات نہیں آئی ہے کہ ہمارے یہاںمسندِ اقتدار پر قدم رکھتے ہی حکمرانوں کی خرمستیاں قابو سے باہر کیوں ہوجاتی ہیں..؟یعنی اقتدارمیں آنے کے بعدجب دیکھوجب اپنے مفادات کے لئے حکمرانوں سے ایسی ایسی انہونیاں ہونے لگتی ہیں جنہیں دیکھ کر ایسالگنے لگتاہے کہ جیسے یہ حکمران ہی ایساویسااور کیساکرنے اور اِن کی تکمیل ہی کے لئے بنے ہیں اور ایسے میں بیچارے عوام تواپنے دانتوں تلے انگلیاں دباکر ہی رہ جاتے ہیں، یوں اِن کے حصے میں تو سِوائے حیرانگی اور پریشانی کے کچھ بھی نہیں آتاہے۔گوکہ ہمارے یہاں جو بھی شخص مسندِ حکمرانی پر قابض ہواہے، اِس نے سب سے پہلے آئین شکنی کی ہے یااپنے مفادات کے خاطرآئینی ترامیم کو اپنامشغلہ بنایااور جب یہ اپنے اِس مشن سے فارغ ہواتوپھر اِس نے اِسی بنیاد پر مُلک اور قوم کو ایسے ایسے نقصانات سے دوچارکیا ہے کہ آج تک قوم اِس کا خمیاز ہ بھگت رہی ہے۔

میرے خیال میں ایسالگتاہے کہ ہمارے یہاں جو بھی(سِول یا آمر) حکمران جب بھی اورجیسے بھی مسندِ اقتدارپر قابض ہوا ہے،اِس نے پہلے اپنے مفادات کاخیال کیا ہے اور اِس کے بعد جب اِسے کبھی مُلک و عوام کا خیال آیا تو اِس نے عوام کو آٹے میں نمک جتنی ریلیف دے کر یہ سمجھ لیا کہ اِس نے عوام کے لئے بہت کچھ کردیاہے، اوریوں اِس کی حکمرانی کا اداہوگیاہے،اَب اِس کی لائین صاف ہے، اَب یہ جس طرح سے چاہئے ، اپنے مفادات کے لئے مُلک اور قو م کو نچوڑکررکھ سکتاہے، اَب اِس کے نہ آگے کوئی بولنے والاہے اور نہ ہی پیچھے کوئی چیخنے اورچلانے والاہے، اَب سارے ہی حمام میں صرف ایک یہی ننگاہے،اَب جس طرح سے یہ چاہئے حمام کو استعمال کرے۔

ایسے میں اَب یہاں مجھے یہ کہنے دیجئے کہ موجودہ ن لیگ کی حکومت بھی اِن دِنوں ایساہی کچھ کررہی ہے، حالانکہ اِس حکومت نے ابھی نہ تو مُلک کی بہتری کے لئے کچھ کیا ہے اور نہ ہی عوام کو بجلی و گیس کے بحرانوں سمیت مہنگائی کے اژدھے سے نجات دلانے کے لئے کوئی دیرپاقدم اُٹھایاہے مگر اِن ساری باتوں کے باوجود بھی ہماری موجودہ حکومت کے وزیراعظم آفس کے اندھوں نے اپنے چاہیتے گریڈ22کے افسروںکواَب تک 236پلاٹس سیکٹرڈی 12، جی13اور آئی ایٹ اسلام آبادمیں انتہائی تزک و احتشام سے الاٹ کرچکے ہیںاور اِس بابت اطلاع یہ ہے کہ یہ اِن سارے الاٹمنٹ کاعمل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فاونڈیشن نے کیا ہے۔ اِس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہے کہ حکومت نے گریڈ22کے اپنے چاہیتے افسران کو پلاٹس کیوں دیئے ہیں مگراپنے حکمرانوں سے عوام یہ تو پوچھ سکتے ہیں کہ صرف گریڈ 22کے افسران (جن کے پہلے ہی کئی کئی پلاٹس و بنگلے اور گھرہوتے ہیں )ہی کے لئے اتنی مہربانیاں کیوں ہیں...؟کیا مُلک میں اور کوئی نچلے گریڈکا حکومتی ملازم بے گھرنہیں ہے..؟یا حکومت نے اپنے سارے ملازمین کو پلاٹس الاٹ کردیئے ہیں ..؟اور جو اَب حکومت اپنے گریڈ 22کے چاہیتے حکمرانوں کواسلام آباد کے مہنگے ترین علاقوں میں دو، دوپلاٹس الاٹ کررہے ہیں۔

جبکہ یہاں افسوس ناک امر یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق مُلک اور قوم کی قسمت بدلنے کی دعویدارجماعت پاکستان مُسلم لیگ (ن) کے سربراہ اورمُلک کے موجودہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اقتدارکے مسندپر اپنے قدم رنجافرمانے کے فوراََ بعدہی واضح طور پر یہ اعلان کیا تھاکہ آمر جنرل (ر) پرویزمشرف کی حکومت کے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے دور میں 2006میں گریڈ22کے افسروںکے لئے شروع کی گئی خصوصی پلاٹس اسکیم کو ختم کردیاگیاہے ، جس کے تحت اِنہیںاسلام آبادمیں دوسرے رہائشی پلاٹ کاحقدارقراردیاگیاہے،مگرآج وزیراعظم میاں نوازشریف کے اِس اعلان کے باوجود بھی جب وزیراعظم آفس نے اِس خصوصی اسکیم کو کرنے کے لئے کوئی باضابطہ حکم ابھی تک جاری نہیں کیا تو فاو ¿نڈیشن نے یہ کام کیا، یعنی یہ اسکیم جوں کی توں ابھی بھی موجود ہے اور وزیراعظم آفس نے اپنی یہ ذمہ داری اِنتہائی خوش اسلوبی سے انجام دے کر کئی افسروں کو نوازدیاہے، اور ایسالگتاہے کہ وزیراعظم آفس نے یہ بھی عزم کرلیاہوگااور آئندہ بھی یہ ایسے کارنامے انجام دیتارہے گا، ایسے میں ہمیں یہ اُمیدہے کہ وزیراعظم آفس جہاں گریڈ22کے افسروں کو پلاٹس کی باٹنے میں پیش پیش ہے کاش کہ وزیراعظم آفس اِسی طرح مُلک کے اُن غریبوں کے لئے بھی کسی پلاٹ کی الاٹمنٹ کا اجراءکرادے جو ایک عرصے سے ایک پلاٹ اور اپنی اِسی چندگزکی زمین پر اپنے ایک چھوٹے سے گھر کا خواب دیکھ رہے ہیں، وزیراعظم آفس ایسے غریبوں کے لئے بھی وزیراعظم کو قائل کرے کہ وزیراعظم اسلام آباد سمیت مُلک کے ہر کونے میں غریبوں کے لئے بھی زیادہ نہیں تو صرف ایک پلاٹ کا اعلان کراکر اِن غریبوں کو بھی جلد اِن کے پلاٹ کی الاٹمنٹ جاری کرادے اور اِسی طرح گزشتہ دِنوں کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری کے قبرستان کے قریب میں پیش آئے دھماکے کے نتیجے میں آہ..! CID,SP چوہدری اسلم کو شہیدکردیاگیا اِس شہیدہونے والے بہادر CID,SP چوہدری اسلم شہید کو پیشہ وارانہ خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے حکومت اور عوا م اِنہیں سلام پیش کرتے ہیں اورعوام وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اِن کے اہلِ خانہ کے لئے بھی اسلام آباد کے اِس ہی علاقے میں دوپلاٹس دیں جہاں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف اور وزیراعظم آفس والے گریڈ22کے افسروں کو پلاٹس کی الاٹمنٹ جاری کررہے ہیں۔(ختم شُد)
Muhammad Azim Azam Azam
About the Author: Muhammad Azim Azam Azam Read More Articles by Muhammad Azim Azam Azam: 1230 Articles with 894346 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.