آج اسلام کے سنہرے دور کے ایک عظیم محقق اور سائنسدان ابو
ریحان محمد البیرونی کا یوم پیدائش ہے، جو 5 ستمبر 1048ء کو خوارزم کے قریب
ایک قصبے میں پیدا ہوئے۔
ریاضی، تاریخ، جغرافیہ اور علم فلکیات پر لکھی گئی البیرونی کی کتابیں آج
بھی مشعل راہ ہیں۔ البیرونی کی لکھی گئی 146 کتب میں سے 95 فلکیات، ریاضی
اور ریاضیاتی جغرافیے کے موضوع پر تھیں۔
ابو ریحان نے عظیم کارناموں میں سے ایک ہزار سال قبل زمین کی پیمائش کرنا
تھا جو حیرت انگیز طور پر درست ہے۔ البیرونی نے موجودہ پاکستان کے علاقے
پنڈ دادن خان کے قریب حساب لگا کر زمین کا رداس 6335 کلومیٹر بتایا تھا جو
موجودہ حساب 6371 کلومیٹر کے بہت قریب ہے۔
البیرونی پہلے مسلمان محقق تھے جنہوں نے ہندوؤں کی تاریخ، مذہبی عقائد اور
ہندوستان کے جغرافیائی حالات پر زبردست تحقیق کی اور اور اسے "الہند" کے
نام سے کتابی صورت دی۔ اسی لیے آپ کو علوم ہند کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔
فارسی اور عربی کے علاوہ البیرونی کو سنسکرت، یونانی اور عبرانی زبانوں پر
بھی عبور حاصل تھا۔ |