ایک عظیم غلطی 100 سال تک

دی نیویارک ٹائمز کا شمار دنیا کے معروف اور معتبر ترین روزناموں میں ہوتا ہے۔

یہ اخبار 18 ستمبر 1851ء سے مسلسل شائع ہورہا ہے۔ نیویارک ٹائمز میں چھپنے والی خبروں، مضامین اور دیگر موا دکو معتبر سمجھا جاتا ہے، مگر شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ ایک صدی سے زائد عرصے تک اس اخبار کے صفحۂ اول پر ہر روز ایک غلطی شایع ہوتی رہی تھی۔ اس غلطی کو یکم جنوری 2000ء کو درست کیا گیا تھا۔ کوئی نہیں جانتا کہ اس غلطی کا آغاز کیسے ہوا مگر یہ بات یقین ہے کہ پہلی بار یہ سہو چھے اور سات فروری 1898ء کی درمیانی شب ہوا تھا۔

اخبار بینی کے دوران شائد کبھی آپ نے غور کیا ہوکہ لوح کے نیچے جلد اور شمارہ نمبر درج ہوتا ہے۔ جلد سے مراد اخبار کی اشاعت کا سال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر لوح کے نیچے جلد:6، شمارہ: 120 درج ہو تو اس کا مطب ہوگا کہ اخبار کی اشاعت کا چھٹا سال اور اُس سال کا 120واں شمارہ۔ پھر ساتویں سال کے آغاز پر اخبار کی لوح کے نیچے یہ اعدادوشمار کچھ یوں درج ہوں گے جلد: 7، شمارہ:1۔ تاہم مغربی اخبارات میں شمارہ نمبر نئے سال کے آغاز پر 1 سے شروع نہیں ہوتا بلکہ اسی طرح آگے بڑھتا رہتا ہے۔

اب یہ تصور کیا جاسکتا ہے کہ چھے اور سات فروری 1898ء کی درمیانی شب نیویارک ٹائمز کے دفتر میں اخبار کا جلد نمبر اور شمارہ نمبر تبدیل کرنے کے ذمے دار فرد نے بے پروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات فروری کے اخبار کی کاپی پر شمارہ نمبر 15000 درج کردیا جب کہ چھے فروری کے اخبار کا شمارہ نمبر 14499 تھا۔ اس طرح شمارہ نمبر میں 500 کا فرق آگیا۔ اخبار شائع ہونے پر کسی کی توجہ اس طرف نہیں گئی۔ اور حیران کن طور پر یہ غلطی ایک صدی سے زائد عرصے تک ہوتی رہی، اور شمارہ نمبر غلط چھپتا رہا۔ بالآخر 1999ء میں نیویارک ٹائمز کے نیوز اسسٹنٹ آرون ڈونوین کے علم میں کسی طرح یہ غلطی آگئی اور یکم جنوری 2000ء کو ایک وضاحتی نوٹ کی اشاعت کے ساتھ اس غلطی کو درست کیا گیا۔

ye tehreer ma ne aik net site se li ha
basit meo
About the Author: basit meo Read More Articles by basit meo: 5 Articles with 5752 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.