برلن میں یکجہتی کشمیر

طارق محمود اعوان

یوم یکجہتی کشمیر جرمنی میں بھی پورے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے اس سال بھی برلن میں یوم یکجہتی کشمیر اور احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کرنا ہے یہ مظاہرہ 7فروری جمعہ کو دن 2بجے Gedachtniskirche, am Kudamm Breitscheidplatzکے مقام پر ہوگا۔

کشمیری بھارت کی غلامی کو تسلیم نہیں کرتے اور اپنے پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ بھارت نے بندوق کے زور پر کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے مگر کشمیری اس بھارتی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔ بیس کیمپ کی حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کی تحریک حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی امداد جاری رکھے گی۔ تقسیم ہند کے فارمولے کے تحت ریاستوں کا فیصلہ استصواب رائے کے ذریعے ہوتا تھا۔ بھارت کیدرخواست پر اقوام متحدہ نے فیصلہ کیا تھا لیکن بعد کے واقعات شائد ہیں کہ بھارتی حکمران اپنے وعدہ سے مکمل طور پر پھر گئے جس کے نتیجہ میں حق خودارادیت کی تحریک کا آغاز ہوا جو آج بھی اسی تسلسل سے جاری ہے۔ بھارتی گزشتہ 66 برس سے کشمیریوں کو ان کے عالمی سطح پر مسلمہ پیدائشی حق حق خودارادیت سے محض طاقت کے بل بوتے پر محروم کررکھا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کو اضنی نصف صدی سے زائد زیر التواء مسئلہ کشمیر کے سلسلہ میں قراردادوں پر عملدرآمد کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل سکے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلق اس وقت تک بہتر نہیں ہوسکتے جب تک مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل تلاش نہیں کرلیا جاتا۔ بھارت کو کشیدگی اور تناؤ کی پالیسی ترک کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے تاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہو سکے۔

کشمیری عالمی سطح پر تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ 5جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں کے ذریعے کشمیریوں کا حق خودارادیت تسلیم کیا مگر 64سال گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں کروایا۔

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم اقوام متحدہ سمیت آزادی پسند دنیا اور مہذب اقوام کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مہذب دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرائے اور بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے باز رکھے۔ امن پسند دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائیں اور کشمیریوں کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حق خودارادیت دلائیں تاکہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق حاصل کرسکیں۔ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم عوام کو بنیادی حقوق دلانا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے۔ بھارتی حکمران بھی زمینی حقائق کو تسلیم کرلیں اور کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیں۔ کشمیری عوام کو زیادہ عرصہ تک جابرانہ تسلط میں رکھنا بھارت کے لئے ممکن نہیں ہے۔
Javed Ali Bhatti
About the Author: Javed Ali Bhatti Read More Articles by Javed Ali Bhatti: 141 Articles with 94932 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.