پرویز مشرف کو انصاف کا مطالبہ لے ڈوبے گا؟

کہتے ہیں ہر عروج کو زوال ہے۔پرویز مشرف اپنے عروج کے بعد اب زوال کی طرف گامزن ہے۔عروج و زوال آنی جانی چیز ہے پر زوال اور عروج کے آنے کے بعدانسان کا رویہ کیا ہے؟وہ اپنے کیے پہ پشیمان ہے یا مزید اکڑفو بنے چلے جا رہا ہے۔ندامت اور پشیمانی کی بجائے اللہ سے رحم کی اپیل کر رہا ہے یا کچھ اور؟

پرویزمشرف اپنی گرفتاری کے اول روز سے ہی یہ بیان دے رہا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے۔۔۔۔بظاہر اگر دیکھا جائے تو یہ مطالبہ ٹھیک لگتا کیونکہ ہر شخص انصاف کا متمنی ہوتا ہے۔مگر اس کے برعکس اگر انسان اپنے اعمال کو دیکھیں تو یہ مطالبہ انسان جیسی حقیر اور گناہگارمخلوق کے شایان شان نہیں۔۔۔انصاف اور عدل کا مطلب ہے کہ آپ نے جو کچھ کیا اس کا پورا پورا صلہ مانگ رہے ہیں۔مثل مشہور ہے کہ انسان اللہ کی رحمت سے جنت میں جا سکتا اپنے اعمال سے نہیں۔

لہذا جس دن سے پرویز مشرف انصاف کا مطالبہ کر رہے اسی دن سے اہل عقل و دانش نے بھانپ لیا تھا کہ پرویز مشرف کو یہ مطالبہ لے ڈوبے گا۔اور ہوا بھی ایسا ہی۔۔۔اور تاحال اس کے بچ نکلنے کے کوئی آثار نہیں۔

پرویز مشرف کو چاہیے تھا کہ وہ اپنے کیے پہ پشیمان ہوتا اور اللہ سے رحم کی اپیل کرتا ۔۔۔اس یقین کے ساتھ کہ وہ بہت معاف کرنے والا ہے۔۔۔مشرف کو ضرور اس پوائنٹ پہ سوچنا چاہیے۔۔۔
robina shaheen
About the Author: robina shaheen Read More Articles by robina shaheen: 31 Articles with 109405 views I am freelancer and alif kitab writter.mostly writes articles and sometime fiction.I am also editor and founder Qalamkitab blog... View More