منشور

کراچی جمھوری اتحاد ایک سیاسی اور سماجی تنظیم ھے۔ اور ھمارا نعرہ ھے “محفوظ کراچی ۔ محفوظ پاکستان“۔ کیونکہ خوشحال اور پر امن کراچی ہی پاکستان کی سیاسی، معاشی اور اقتصادی استحکام کی ضمانت ھے۔

ہماری پارٹی رنگ و نسل، مذہب و مسلک، ثقافت و روایات یا لسانی و علاقائی بنیاد پر کسی بھی امتیاز کے سخت خلاف ھے اور تمام پاکستانیوں کے لئے یکساں حقوق کی علم بردار ھے۔

ہماری جماعت پاکستان کے کی تمام سیاسی، نظریاتی یا دینی تنظیموں کی جو کہ عوامی نمائندگی کے دعویدار ھیں نہ صرف انکے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ھیں بلکہ انکا احترام بھی لازمی سمجھتے ھیں۔ اور کراچی شہر کے امن اور رونقوں کی بحالی کے لئے تمام پارٹیوں سے گزارش کرتے ھیں کہ وہ آپس کے اختلافات اور رنجشیں بھلا کر آپس میں اتحاد اور ھم آہنگی کا مظاہرا کرتے ھوئے کراچی کو دوبارہ امن و آتشی کا گہوارا بنانے کے لئے قدم سے سے قدم ملا کر چلیں اور فی الحال اپنے ذاتی اور پارٹی مفادات کو با لائے طاق رکھ دیں۔

سب سے اہم بات یہ ھے کہ تمام پارٹیاں اور تنظیمیں اس بات کا عہد کریں کہ وہ اپنی صفوں سے تمام سماج دشمن عناصر کو نکال باہر کریں گی اور جرائم پیشہ افراد سے کسی بھی قسم کا تعلق اور تعاون سے گریز کریں گی۔ اس موقع پر تمام قائدین سے درخواست ھے کہ وہ اپنی اپنی پارٹیوں سے اپنے نمائندے کراچی جمہوری اتحاد میں شامل کریں تاکہ کراچی کو ایک ایسا متحدہ پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے جہاں سے کراچی کے لیئے ایک متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جاسکے اور قانون نافذ کرنے والوں کے لیئے درست احداف کا تعین کیا جاسکے ۔ جہاں سے عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان رابطے اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیئے کام کیا جاسکے۔ اس پلیٹ فارم کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھو گا کہ یہاں سے نہ صرف قانون نافذ کرنے والوں کی کارگردگی کی نگرانی کی جاسکے گی بلکہ عام آدمی اور سیاسی پارٹیوں کے تحفظات کا بھی سدباب ھو سکے گا۔

کراچی آپریشن کے حوالے سے ھم سمجھتے ھیں کہ عارضی طور پر جرا ئم میں کمی آجانے سے یا جرائم میں وقفہ آجانےکو آپریشن کی کامیابی سے تعبیر نہیں کیا جا سکتا یس کے لیئے درست احداف کا تعین اور عوامی اتفاق رائے بہت ضروری ھے۔ ہمارے خیال میں کراچی میں حقیقی اور کامیاب آپریشن کے کیئےمندرجہ ذیل اقدامات ضروری ھیں:-
١۔ کراچی کے مسئلے پرفوری طور پرآل پارٹی کانفرنس بلائی جائے
٢- پرانے مقدمات میں معمول کی کاروائی جاری رکھی جائے ۔جن مقدمات میں ٹھوس شواہد موجود نہ ھوں کو ختم کر دیا جائے اور عام معافی کا اعلان کیا جائے۔
٣۔ سندھ میں فوری طور پرایمرجنسی نافذ کی جائے اور خصوصی عدالتوں کا قیام کی جائے
٤۔ دہشت گردوں سے نمٹنے کے کیئے ہنگامی بنیادوں پر قانون سازی کی جائے۔
٥۔ عوام کو پولس اور ٹریفک پولس کی رشوت خوری اور دہشت گردی سے نجات دلانے کے کیئے فوری یقدامات کیئے جائیں
٦۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افراد کے جو کسی بھی جرم میں شامل ھوں یا اعانت کے مرتکب ھوں ان کے لیئے دوگنی سزا تجویز کی جا ئے۔
٧۔ نواز شریف صاحب کم از کم ایک مہینے کے لیئے کراچی میں قیام کریں اور آپریشن کی خود نگرانی کریں-
Qasim Zafar Khan
About the Author: Qasim Zafar Khan Read More Articles by Qasim Zafar Khan: 2 Articles with 1210 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.