کارگل کا کمانڈو

کارگل کا کمانڈو جس کے احتساب کی بات آج کل عروج پر ہے۔ کمانڈو کو سزا دلوانے والے بھی اس کو سزا دلانے پر تلے ہوئے ہیں اور اس کو بچانے والے بھی ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔ آخر کمانڈو نے ان کو حکومت میں لانے کے لیے راہ ھموار کی تھی اور این آر او جیسا گندا ترین آرڈیننس جاری کیا تھا ۔ مشرف کی سیاہ کاریوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ خودکش حملے، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ، مہنگائی، غربت اسی کمانڈو کے دیے ہوئے تحفے ہیں۔ این آر او کے تحت وجود میں آنے والی حکومت نے سابق صدر کو گارڈ آف آنر کے ساتھ رخصت کیا تھا۔ اب اس کا احتساب کیسے کرے گی۔ ہمیں الله کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ٦٢ سال کے بعد ہمارے ملک میں عوامی زور پر اور الله کے کرم کے ساتھ عدلیہ آزاد ہو چکی ہے۔ جو اندھیر نگری میں روشن کرن کی مانند ہے۔ عدلیہ کے لیے مشرف کے احتساب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ آرٹیکل٦ کی یہ شق ہے جس کے مطابق صرف وفاقی حکومت ہی غداری کا مقدمہ چلا سکتی ہے۔ آج اس شق کے خاتمے کے لیے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر ہو چکی ہے۔ جو ایک احسن قدم ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑانے والے آمر کو سزا ضرور ملنی چاہیے تاکہ ہم بھی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر سکیں اور مزید آمریتوں کے راستے میں بند باندھ سکیں۔ جو سیاست دان احتساب صرف مشرف ہی کے لیے کیوں کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں ان کے لیے گزارش ہے کہ احتساب سب کا ہو گا سو جس کے جرائم واضح اور گناہوں کی لسٹ لمبی ہے آغاز اسی سے کیوں نہ کیا جائے۔
Waleed Raza BUtt
About the Author: Waleed Raza BUtt Read More Articles by Waleed Raza BUtt: 4 Articles with 2672 views Waleed Raza Butt from Lalamusa .Studing on Comsats . .. View More