مطالعہ پاکستان

پاکستانی قوم بھی عجیب قوم ھے۔ اس کا ہاضمہ بہت مضبوط لیکن حافظہ بہت کمزور ہے۔ہمیں اپنی تاریخ بھی بھول چکی ہے۔آج آپ کی یاداشت کو جنجھوڑنا چاہتا ہوں۔تاریخ کے اوراق کو ذرا پلٹ کر دیکھیں تو آپ پر یہ بات روذروشن کی طرح عیاں ھو جائے گی کہ کل تک جو ملاں اور جماعتیں قیام پاکستان و دو قومی نظریہ کے مخالف تھیں آج وہی طالبان کی حامی اور پاک فوج کے خلاف ہیں۔امریکہ نے ڈرون مار کر جب حکیم اللہ محسود کو ہلاک کیا تو حکومتی و اپوزیشن عہدیداروں نے نوحے پڑھے۔ بلکہ جناب منور حسن صاحب نے تو اسے شہادت کا سرٹیفکیٹ عطا کر دیا۔یہ انکی کم علمی اور طالبان سے نظریاتی ہم آہنگی کی نشانی ہے۔ اگر فقہ کی کوئی کتاب انھوں نے پڑھی ہوتی تو انھیں معلوم ہوتا کہ باغی کو کوئی بھی قتل کرے وہ جائز ہوتا ہے چاہے وہ امریکہ ہی کیو ں نہ ہو۔ اور اس بات کا بھی واویلہ کیا گیا کہ امریکہ نھں چاہتا کہ ہمارے مذاکرات کامیابی سے ہمکنار ہوں اور وطن عزیز میں امن و سکون کی ہوائیں چلیں۔ لیکن اس بار جب طالبان نے ایف سی کے جوانوں کو شھید کر کے مذاکرات کو سبوتاز کر دیا تو کوئی منور حسن اور انصاف خان نھیں بولا انکو سانپ سونگھ گیا ہے۔ اور ستم ظریفی و طالبان نوازی دیکھیں جب آرمی نے جوابی کاروائی کر کے دھشت گردوں کو واصل بہ جہنم کیا تو موصوف فرماتے ہیں کہ حکومت کو فی الفور کاروائی بند کر دینی چاہیے ۔جب میرے ملک کے کوچہ وباذار میں بے گناہ شہری طالبان کی بربریت کا نشانہ بن کر جام شہادت نوش کر رہے تھے تو جناب نے طالبان سے کاروائیاں بند کرنے کا نھیں فرمایا۔ تب حضرت نے چپ کا روزہ رکھا تھا۔ جناب اب بھی چپ ہی سادھ لیں تو بہتر ہو گا۔ آپ کا نہ بولنا ہی ملک و قوم کے مفاد میں ھے۔ آج اگر اقبال ہوتا تو ان نام نہاد لیڈروں کے مرثیے پڑھتا کہ نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسم شبیری۔ اور میڈیا کے بھی قربان جائوں جو جاہل ملاں و نام نہاد مفتی دہشتگردی کی ماں اور بنیاد ہیں انھی سے تجزئیے لیے جا رہے ہیں۔ میر کیا سادہ ہیں بیمار ہو جس کے سبب۔ اسی عطار کے لونڈے سے دوا طلب کرتے ہیں۔
Usman Ahsan
About the Author: Usman Ahsan Read More Articles by Usman Ahsan: 140 Articles with 172326 views System analyst, writer. .. View More