انصاف پسند نوجوان قیادت کا سفر

 ہم ہی کو جرت اظہار کا سلیقہ ہے
صدا کا قحط پڑے گا تو ہم ہی بولیں گے

ہارون رشید صاحب نے ٹھیک کہا تھا بلکل ٹھیک کہ بہترین وقت ہے کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں لانچ کر کے جہدوجہد کا آ غاز کیا جائے عمران خان نے آزاد کشمیر کے تین چار شہروں میں سیاسی جلسے کر دیے تو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال مکمل طور پر تبدیل ہو جانی ہے میرپور میں گذشتہ سال عمران خان جلسہ عام سے خطاب کر چکے جلسہ بھی کامیاب رہا لیکن داد کے مستحق ہیں آزاد کشمیر کے وہ انصاف پسند ،یوتھ ونگ کے وہ پر عزم انقلابی نوجوان اور خاص طور پر تحریک انصاف کے طلبہ ونگ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وہ کارکن جنہوں نے جلسہ کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیا سب نے کردار ادا کیا تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں مظبوط اور منظم کرنے میں لیکن آئی ایس ایف کے ان نوجوانوں کو کس طرح بھول دیا جائے ان کی جہدوجہد کو کس طرح فراموش کیا جائے جنہوں نے تحریک انصاف کی تشکیل سے قبل اپنی قیادت کو ایک ساز گار ماحول مہیا کیا تحریک انصاف آزاد کشمیر کی قیادت کی خو ش قسمتی ہے کہ ان کو انتہا درجہ کے محنتی اور مخلص کا رکن میسر ہیں نام لکھنے کا متحمل کالم ہو نہیں سکتا اور اگر ایسا ہو بھی گیا تو میں کسی کا نام بھولنے کی غلطی نہیں کر سکتا نا راضگیوں اور گلے شکووں کا وہ نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے کہ خدا کی پناہ دو ماہ قبل انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے چند مہربان دوستوں نے رابطہ کیا اور کہا کہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی سالگرہ ہے اور مظفرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے اور حکم تھا کہ میں بھی تقریب میں شرکت کروں حکم ٹالنا مشکل تھا اس لیے حاضر ہو ا لیکن مجھے اس روز انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں کے چہروں پر خوشی اور جذبات کے ملے جلے تاثرات نظر آئے تقریب سے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن مظفرآباد ڈویژ ن کے صدر عثمان پیرزادہ ،جنرل سیکرٹری آئی ایس ایف آزاد کشمیر سید امتیاز شاہ ، آ رگنائزنگ کمیٹی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ممبر ڈاکٹر لطف الر حمان ،شعبہ خواتین آزاد کشمیر کی صدر آسیہ رفیق ایڈوکیٹ ،یوتھ ونگ آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر خواجہ زلقرنین ، اور انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر احسن نوید عرفان جنہوں نے آزاد کشمیر گلگت پلتستان اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں اس تنظیم کے بنیاد رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا اور ان کا شمار انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے بانی اراکین میں ہوتا ہے نے خصوصی خطاب کیا تقریب باقی طلبہ تنظیموں سے مختلف اور مثبت تھی اایسا محسوس ہو رہا تھا کہ اس تقریب میں موجود ہر ایک نوجوان اس ریاست میں تبدیلی کے لیے ہر ممکنہ قربانی دینے کے لیے تیار ہے تقریب میں انساف سٹودنٹس فیڈریشن آزاد کشمیر کے صدر ملک توقیر بابر سمیت ان تمام نظریاتی کارکنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کیا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں قائد تحریک عمران خان کے ویژن کو عام کیا جائے گا اس تقریب کی جس بات سے میں سب سے زیادہ متاثر ہو ا وہ یہ ہے کہ جس جس مقرر نے بھی خطاب کیا تو اس کا کہنا یہ ہی تھا کہ آزاد کشمیر کی حکومت کو ایک باختیار حکومت ہونا چاہیے اور ہم ریاست کے تشخص پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرسکتے آزاد کشمیر کی عوام اور سیاست کے فیصلے آذاد کشمیر میں ہونے چاہیے اسلام آباد میں نہیں بلکل اسی طرح کے خیالا ت کا اظہار تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میرپور جلسہ میں کر چکے ہیں ریاست کشمیر کا شہری ہونے کے ناطے مجھے اس بات پر بے حد خوشی ہوئی کے واحد وفاقی پارٹی اس طرح کی ہے جو کشمیر کے متعلق اس طرح کے خیالات کا اظہار کر رہی ہے جو کشمیری چاہتے ہیں ورنہ اس سے قبل کسی کو بھی اس کی ہمت نہیں ہو پائی انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر ملک توقیر بابر سے لے کر ان تمام کارکنان تک جو ریاست بھر میں تنظیم کی مظبوطی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں خدا اس عظیم مقصد میں ان تمام دوستوں کا کامیابی سے ہمکنار کرے تاکہ ہم دیکھیں کہ آئندہ ہمارے اقتدار کے ایوانوں میں انصاف پسند نوجوان قیادت بیٹھی ہو ملک میں لیڈر شپ کا بحران اسی وجہ سے ہے کہ پڑھے لکھے نو جوانوں کو اس قدر مسائل میں الجھا دیا جاتا ہے کہ ان کو زندگی گزارنی مشکل ہو جاتی ہے سیاسی شعور لوگوں تک پہنچانا تو بڑے دور کی بات انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے کارکنوں کے لیے ایک شعر
مشرق سے ابھرتے ہوئے سورج کی جبیں پر
مرقوم تیرا نام ہے کچھ ہو کہ رہے گا

( برادر محترم ڈاکٹر احسن نوید کے ماموں ہسپتال میں زیر علاج ہیں دوستوں اور قارئین سے ان کی جلد صحت یابی کی اپیل ہے )

akhlaq ahmd rana
About the Author: akhlaq ahmd rana Read More Articles by akhlaq ahmd rana: 23 Articles with 19531 views i am Akhlaq ahmed rana .here in neelum valley azad kashmir .

Akhlaq ahmed rana
03558153899
[email protected]
.. View More