دنیا کے انتہائی چھوٹے مگر نہایت کارآمد اسٹرکچر

دنیا کی بلند و بالا اور شاندار عمارات کے بارے میں تو اکثر آپ سنتے ہی رہتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کسی عمارت کے پرکشش دکھائی دینے یا پھر اس کے کارآمد ہونے کے حوالے سے سائز کوئی معنی نہیں رکھتا- آج ہم آپ کو دنیا کے چند انتہائی چھوٹے اسٹرکچرز کے بارے میں بتائیں گے جو کہ مختصر ترین ہونے کے باوجود نہایت دلکش اور کارآمد ہیں- اور یہ اسٹرکچر سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنے ہوئے ہیں-
 

image
یہ huts خاص طور پر سیاحوں کے لیے بنائے گئے ہیں جہاں سے وہ میکسیکو کے Valle de Guadalupe نامی گاؤں کا خوبصورت نظارہ کرسکتے ہیں- Endemico Resgaurdo Silvestre نامی ان کیبن کو جارج گارسیا نے ڈیزائن کیا ہے-
 
image
یہ کیبن نیوزی لینڈ کے علاقے Whangapoua میں موجود سفید ریت کے ساحل پر بنایا گیا ہے اور یہ ایک موبائل کیبن ہے جسے مقامی قوانین کے تحت تعمیر کیا گیا ہے- قوانین کے مطابق تمام ساحل علاقے کی تمام جائیداد moveable ہونی چاہیے تاکہ ساحل کی جانب سے کسی بھی ممکنہ خطرے کی صورت میں اسے وہاں سے ہٹایا جاسکے-
 
image
یہ تصویر بھی اوپر دیے گئے کیبن کی سامنے کی دیوار کی ہے جو کہ مکمل شیشے سے بنی ہے- اس کیبن کے اندر سے ساحل کا خوبصورت نظارہ کیا جاسکتا ہے اور بالکل ویسے ہی باہر سے کیبن کے اندر کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
 
image
گنبد نما یہ منفرد اسٹرکچر بچوں کے لیے بنایا گیا ہے جو کہ ناروے کے علاقے Trondheim کے ایک کھیل کے میدان میں واقع ہے- اس اسٹرکچر نزدیک میں ہونے والی ایک کنسٹرکشن سے بچنے والے میٹریل کو ری سائیکل کر کے بنایا گیا ہے-
 
image
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں تعمیر کیا گیا یہ The Riverside House نامی گھر زمین کے چھوے سے triangle ٹکڑے پر بنایا گیا ہے- اور یہ ایک رہائشی گھر ہے-
 
image
یہ منفرد اسٹائل کا حامل گھر José Cadilhe نے ڈیزائن کیا ہے اور اسے پرتگال کے ساحل Póvoa de Varzim پر تعمیر کیا گیا ہے-
 
image
David Salmela کا ڈیزائن کردہ مشی گن کے شہر Traverse کے جنگلات میں تعمیر کیا گیا ہے اور
یہ ان کے لیے بہترین مقام کا درجہ رکھتا ہے جو تنہائی پسند ہوتے ہیں-
 
image
پرکشش مقام پر بنایا گیا یہ گھر Olson Kundig نے ڈیزائن کیا اور اسے Delta Shelter کے نام سے جانا جاتا ہے- واشنگٹن میں بنے اس گھر کی ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ اس گھر کے نیچے پہیے بھی نصب ہیں جن کی مدد سے اس کے مقام میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے-
 
image
برٹش کولمبیا بنے اس گھر میں صرف ایک wood burner اور بیڈ سما سکتے ہیں- اس گھر کے آرکیٹکٹ Olson Kundig کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا ہے لیکن اس گھر کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ آپ کہیں بھی جاتے ہوئے اسے ساتھ لے جاسکتے ہیں-
 
image
جاپانی آرکیٹکٹ Terunobu Fujimore نے اس چھوٹے سے گھر کو خاص طور پر ایک نمائش کے لیے تیار کیا- یہ نمائش لندن کے وکٹوریہ اینڈ البرٹ میوزم میں منعقد کی گئی تھی-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

These spectacular buildings show that size isn't everything - but if you're planning on visiting, you might want to pack light. Whether it is a beach hut on sleds on a beach in New Zealand - where properties need to be mobile by law, due to coastal erosion - or a narrow, top-heavy riverside house in Japan, these architectural masterpieces have become tourist hotspots in themselves.