اقوالِ نقرئی

۱۔ بیوی سے پٹ جانے کی رسوائی، بیوی کو پیٹنے کی رسوائی سے کئی گنا افضل ہے۔

۲۔یہ ایک عجیب حقیقت ہے کہ کسی سے پیسے لینے کا مہینہ آٹھ ہفتوں کا اور کسی کو پیسے دینے کا مہینہ دو ہفتوں کا لگتا ہے۔

۳۔سب سے زیادہ مزا اس کھانے سے آتا ہے جس کے بدلے میں صرف شکریہ ادا کرنا پڑے۔

۴۔اگر کوئی دوسرا آپ کی تعریف نہ کرے تو آپ کو اخلاقی طور پر حق حاصل ہے کہ اپنی تعریف خود کر لیں۔

۵۔بیوی کے رشتہ داروں سے ادب سے پیش آنادانائی میں سے ہے۔

۶۔ دوسروں میں صرف وہ غلطی نکالی جائے جو آپ میں نہ ہو۔

۷۔اگر کوئی دوسرا آپ کی غلط تعریف بھی کر رہا ہو تو آپ کو خاموش رہنا چاہئے۔

۸۔دانشوروں کا کسی شادی ہال سے فری کھانا،نو بیاہتا جوڑے کو غلط فہمیوں سے بچاتا ہے۔

۹۔گھر سے باہر جاتے ہوئے موبائل میں وہ سم ڈالیں جس میں بیلنس نہ ہو۔

۱۰۔مرغی انڈہ دیتی ہے،کٹ،کٹ،کٹ کر کے سارے محلے کو بتاتی ہے۔جبکہ سیپی موتی بناتی ہے اور خاموش رہتی ہے۔

۱۱۔ بچپن،جوانی اور بڑھاپا ، زمانے نہیں بلکہ شجرِ زیست پر آنے والے موسم ہیں۔

Niamat Ali
About the Author: Niamat Ali Read More Articles by Niamat Ali: 178 Articles with 285284 views LIKE POETRY, AND GOOD PIECES OF WRITINGS.. View More