یہ میاں محمود رشید کس کے آدمی ہیں

کل ایک خبر سنی .اللہ کرے کہ خبر غلط ہو ..مگر شاید غلطی سے چنیل پر نشر ہو گئی ہو ...کہ راۓ ممتاز صاحب جہاں پناہ عزت مآب جناب سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے اپنے دو صاحب زادوں سمیت ایک ٹریفک وارڈن کی پٹائی کی .اور روڈ پر وہ تماشہ دکھایا کہ جسے فرعون بھی دیکھ کر شاید شرمندہ ہو چکا ہو گا ..میں پولیس کی تعریف تو نہیں کروں گا .کیونکہ میں خود پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں ..مگر جس طرح کی بیہودگی ممتاز کے بیٹوں نے وارڈن کے ساتھ کی وہ بھی قابل تعریف نہیں ہے ..بلکہ یہ چیز اس ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے کہ حکمران طبقہ کیا چاہتا ہے اور یہ کس قماش کے لوگ ہیں ..اسی طرح کی حرکتیں بیوروکریسی کی بیگمات .جاگیرداروں . وڈیروں .کن ٹٹوں بد ماشوں کی اولاد کرتی ہے ...پاکستان میں ہر روز کا معمول ہے ..ایک تھانے کا سپاہی سے لے کر میٹر ریڈر تک ..اور گریڈ ١٦ سے لے کر ٢٢ گریڈ تک ..سب کا ایک ہی رویہ ہے ..جس جس کے پاس اختیار ہے .وہ جس کرسی پر بیٹھا ہے ..اسی کا ناجایز استمال کر رہا ہے ....اسی لئے میڈیکل سٹور پر غلط دوائی بڑے اچھے انداز میں بغیر کسی خوف کے بک رہی ہوتی ہے ..کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ..کیونکہ مافیا کا ایک جال پھیلا ہوا ہے ..صاحب خوش تو کوئی پرواہ نہیں ...مگر جس خبر پر حیرانگی ہوئی ..وہ یہ تھی ..کہ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر جناب میاں محمود رشید صاحب نے ممتاز صاحب کی بر طرفی پر تحریک التوا جمع کروا دی ہے .کہ ممتاز صاحب کو ان کی کرسی پر بھال کیا جاۓ ...حالانکہ خادم اعلی نے ممتاز صاحب کی بر طرفی کے احکامات صادر کئے تھے ..مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آئی کہ اپوزیشن لیڈر کس کی حمایت اور کیوں کر رہے ہیں ..یہ کس کے آدمی ہیں اور اندر کھاتے کس کے لئے کام کرتے ہیں اور کس کی بدنامی کا موجب بن رہے ہیں ..ویسے تو پہلے بھی ان کے اوپر کافی الزامات لگ چکے ہیں ..مگر افسوس کہ عمران خان اور تحریک انصاف نے ان کے خلاف ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا ..اور اگر یہی کارکردگی اور چہرہ ہے تحریک انصاف کا ..تو پھر اس ملک کا خدا ہی حافظ ہے .اگر تحریک انصاف نے چوروں ڈاکووں کا ساتھ دینا ہے ..تو پھر واقعی نتیجہ نکل چکا ہے ..ہمارے ارمانوں کا خون تو پہلے ہی ہو چکا تھا ..اب رہی سہی اور لوگوں کی تمناؤں کا بھی خون ہو جاۓ گا ..اس طرح اور بھوت سے کردار عمران خان کو جھکڑے ہووے ہیں ..جس کی وجہ نظام کی تبدیلی اب خواب بن کر رہ چکی ہے ..نوجوان کی امیدوں پر پانی پھر دیا گیا ہے ..کچھ اندر کے لوگوں نے صہی فیلڈنگ نہیں کی اور کیچ چھوڑ کر عمران خان کی بولنگ کو تباہ کیا اور کچھ میاں شریف کے چھکے نے عمران خان کی کمر توڑ دی ہے .اور اب وہ مذاکرات مذاکرات کا ورد کرتے ہووے ٣٥ پنچر بھول چکے ہیں ...اللہ اللہ خیر سللہ ......

Javeel Iqbal Cheema
About the Author: Javeel Iqbal Cheema Read More Articles by Javeel Iqbal Cheema: 190 Articles with 151895 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.