ڈکٹیٹر مشرف اور جمہوری ڈکٹیٹروں کی کرپشن

آج کل میڈیا ایک ایسا طاقتور جن ہے . جس کے ہاتھ میں الہ دین کا چراغ ہے .وہ جس کو چاہے ہیرو بنا دے .جس کو چاہے زیرو ....آجکل مشرف کے عدالت میں دئے ہووے بیان پر اس کو ہیرو بنا کر پیش کیا جا رہا ہے .کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی ...کرپشن ہے کس بلا کا نام جس سے ہر حکمران انکار کرتا ہے اور ہر روز کرتا بھی ہے ..مشرف نے جو اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے نام غلط مراعات لیں .جو پلاٹ لئے .جو فارم ہاؤس بنایا .جو بچے پر امریکا میں خرچہ ہوا .جو لندن وغیرہ میں جائداد بنائی ..جو بچی کے سسرال والوں نے مشرف کی حکمرانی میں ناجایز فائدے لئے ..مراعات لیں ..جو قومی خزانے کو نقصان پنچایا .جو غلط فیصلے کئے.جس سے ملک کو نقصان پونچھا ..جو گیس کے بے انتہا رشوت دے کر سٹیش لگے .جو ترقیاتی فنڈ جاری کئے..اور ان میں بے قایدگیاں ہوئیں ...جو جو لوگوں اختیارات کا ناجایز فایدہ اٹھایا ..جو تھرکول جیسے پروجیکٹ کو نقصان ہوا ..یا جہاں جہاں مشرف کی تختیاں لگیں ..جہاں جہاں وزیروں مشیروں نے بے ایمانی کی خرد برد کی ...یہ سب کرپشن نہیں ہوئی ..تو کیا ہوا تھا ..تو اس کا مطلب ہے کہ مشرف اور گجرات والے چودھری خلیفہ وقت تھے ..جن کے دور حکومت میں کوئی کتا بھی بھوکا پیاسا نہیں تھا ..یہ سب جھوٹ ہے..جو قوم کے سامنے عدالت میں بولا گیا ..پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ..ہر وزیر نے کرپشن کی .حتہ کہ مونس الہی نے کرپشن کی ..جس جس جلسہ میں مشرف گیا .وہاں ہر جگہ قومی خزانے کو نقصان پنچایا گیا .کیونکہ مشرف کو خود نمائی کا دوسرے حکمرانوں کی طرح شوق تھا ..اور چمچوں کو مشرف کی چمچہ گیری کرنا تھی .کیونکہ اقتدار میں رہنا ہے تو ڈکٹیٹر کی مالش ضروری ہے ..اس کا یہ مطلب ہے کہ مشرف کے ساتھ جو چور لٹیرے تھے وہ ولی اللہ تھے ..اور جو مشرف کے ساتھ نہ بیٹھ سکے ..وہ کرپٹ تھے یا پھر جاوید ہاشمی کی جگہ باغی ..واہ قربان تیری کرپشن کے بیان پر مشرف ...کہ تجھے کرپشن کے لفظ کے مطلب کا بھی پتہ نہیں ..اور تو عدالت میں قوم کے سامنے جھوٹ بھی بول گیا ...اور کسی کو تیرے خلاف عدالت میں جانے کی بھی زحمت نہیں ہوئی ...میرے بچپن کا دوست ایک ریٹایرڈ ونگ کمانڈر تھا جو اس نے تیرے بارے میں کہانیاں سنائی تھیں کاش میں تم کو سنا سکتا ...کاش میں تمہارے خلاف عدالت میں جا سکتا ...آخر میں ایک اور بات کہ وہ دو پلاٹ بھی میرے گھر کے سامنے تھے .جو تیرے دوست فروخت کر کے گہے تھے ..یہاں میرے ملک میں کوئی حکمران یہ جھوٹ نہیں بول سکتا کہ اس نے کرپشن نہیں کی ..مگر تم نے ڈھٹائی سے یہ بھی کر دکھایا ..کیونکہ حکمران کرپٹ ہے ..ڈرا ہوا ہے ..سہما ہوا اپنی کرپشن اور اقتدار کے چھن جانے کے خوف سے ..ورنہ تم نے یہ جو عدالت میں بیان دیا ہے . یہ صرف بد کردار حکمرانوں کے منہ پر تھپڑ نہیں ہے ..بلکہ پوری قوم کے منہ پر تم نے پھر تھپڑ رسید کر دیا ہے ...جاری ہے ..دوسری قسط کل انشااللہ ...
Javed Iqbal Cheema
About the Author: Javed Iqbal Cheema Read More Articles by Javed Iqbal Cheema: 190 Articles with 147542 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.