سیاست کا بازی گر

کبھی کبھی انسان کی قسمت ایسا کھیل بھی کھیلتی ہے کہ جس بات کی وہ توقع نہیں کر رہا ہوتا ہے وہی اس کے ساتھ ہو جاتی ہے۔ جس کی عام صورتحال میں ہونا ناممکن ہی ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ ہمارے قابل احترام صدر محترم کے ساتھ بھی ہوا ہے۔ محترمہ بے نظیر صاحبہ کی شہادت نے انکو ایسا موقعہ فراہم کر دیا کہ وہ پاکستان کی صدارت کرنے کے حقدار بن گئے۔ اگرچہ ماضی میں انکے بارے میں طرح طرح کی کہانیاں اور کرپشن کی داستانیں بھی خلق خدا کو سننے کو ملیں لیکن اس بار قسمت ان پر مہربان ہو ہی گئی اور ان کو کسی حد تک اپنے ماضی کو دھونے کا موقعہ ملا ہے جس میں کسی حد تک کامیاب ضرور ہوئے ہیں لیکن ان کے دشمن آج بھی انکے سائے کے پیچھے ہیں۔

محترم صدر صاحب کے بارے میں کچھ بھی کہا جائے وہ ایسی شخصیت کے مالک ہیں اگر وہ چاہیں تو پاکستان کے تمام تر مسائل کو ختم اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔ لیکن ان کو اس سلسلہ میں مختلف جماعتوں اور اشخاص کی جانب سے خاطر خواہ تعاون نہیں مل رہا ہے۔ ابھی حال ہی میں امریکہ کی اے ایف پاک پالیسی سے انکار کر کے انہوں نے بہت حد تک اپنی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔

ابھی تک مختلف بحرانوں سے بچ نکلنے والے زرداری صاحب اپنے حریفوں کو اپنی بازی گریاں دیکھ کر بازی جیت رہے ہیں اور مستقبل میں بھی ان سے یہی توقع کی امید کی جا رہی ہے۔ ایک بات ان کے حریفوں کو بخوبی جان لینی چاہیے کہ بہت سال جیل میں اپنے زندگی کے قمتی پل گزارنے والے شخص نے ماضی سے بہت کچھ سیکھا ہے اب وہ بہت مشکل سے ہی کسی غلطی پر آمادہ ہو سکے گا۔ اس کو دیگر سیاست دانوں کے ساتھ موازنہ کرنے والے اس بات کو نظر انداز کر رہے ہیں کہ وہ باقیوں سے یکسر مختلف کردار کا مالک ہے۔ جس کا اب اولین مقصد نہ صرف پارٹی کو مضبوط بنانا، بچوں کے لئے سیاست کے میدان میں آنے کی راہ ہموار کرنا اور اپنے ذاتی تشخص کو بہتر بنانا ہے۔
Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 528911 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More