مسلم ووٹوں کومنتشرہونے سے بچائیے

عام انتخابات کا بگل بج چکا ہے،پورے ملک میں انتخابی سرگرمیاں شباب پر ہیں۔

سیکولروغیرسیکولرسبھی پارٹیاں میدان میں ہیں اورسبھی عوام وملک کے حقوق کی بات کررہی ہیں سب سے بڑھ کربات تویہ ہے کہ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخ قریب آرہی ہے ویسے ہی بی جے پی جیسی فرقہ پرست پارٹی اوراس کے وزیراعظم کے عہدہ کے امیدوارنریندرمودی بھی مسلمانوں کے حق کی بات کرنے لگے ہیں۔2014کے عام انتخابات اس لحاظ سے مختلف ہیں کہ اس بارمیدان میں فرقہ پرست اورسیکولرپارٹیوں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے اوراس میں مسلمانوں کا ووٹ فیصلہ کن ثابت ہوگا۔ا س لئے مسلم سیاسی قائدین کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسلم ووٹوں کومنتشرہونے سے بچاکرجمہوریت کے استحکام اورایک سیکولرحکومت کے قیام کیلئے جدوجہد کریں۔مسلمانوں کواپنے حق رائے دیہی کا استعمال کرتے وقت بڑی دوراندیشی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کہیں ایسانہ ہوکہ قوم ومسلک کے نام پرووٹ دینے کے بعداپنی حیثیت ہی نہ رہے اورتیسری طاقت کامیاب ہوجائے۔

Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 277193 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More