جماعت کا ایک نیا منشور شائع کیا جائے، جس میں سرِ فہرست طریقہ
انتخاب کی تبدیلی اور سود کے خاتمے کے مطالبات ہوں۔
اِن مطالبات کو حکمرانوں سے منوانے کے لیئے اخبارات اور ٹیلی ویژن کا بھر
پور استعمال کیا جائے اور قوم سے اپیل کی جائے کہ وہ جماعت کی اس پُر امن ا
نقلابی جدو جہد کا بھر پور ساتھ دے۔
جلسہ ہائے عام، اخبارات اور ٹیلی ویژن کو پُر امن انقلاب کا میدانِ جنگ
بنایا جائے۔ قوم کے ایلِ قلم کو دعوت دی جائے کہ اخبارات اور ٹیلی ویژن میں
طریقہء انتخابات کی تبدیلی اور سود کے خاتمے کی جنگ لڑیں۔
عوام اِن دو مطالبات کی منظوری کے فوائد سے واقف ہونگے تو جماعت کا بھر پور
ساتھ دیں گے۔ دینی جماعتوں سے بھی امّید ہے کہ وہ بھی جماعت کا ساتھ دیں
گی۔ ذرائع ابلاغ میں بھرپور ڈیبیٹ ہونا شرط ہے۔
مرحوم و مغفور مولانا سید ابوالاعلٰی مودودی بھی ابنی نفاذِ اسلام کی
جدوجہد میں عوام سے بھر پور مدد لیتے تھے۔ جماعتِ اسلامی بھی انکی پیروی
میں ایسا ہی کرے۔
راقم نے اپنے مضامین میں جو سید منور حسن صاحب کو بھیجے اِس پُر امن انقلاب
کے لیئے تمام دلائل مہیّا کردیئے ہیں، وہ ملاحظہ فرمالیں۔ |