اخترالایمان! تیرے فیصلے کو سلام!

ہندوستان میں سیاسی گہما گہمی اپنے شباب پر ہے 9 مرحلوں میں منعقد ہونے والے اس انتخاب میں روزانہ حیرت انگیز تبدیلی ہورہی ہے.

آج کی ایک اہم ترین خبر اور خوش آئند خبر یہ ہے کہ بہار میں کشن گنج حلقہ سے جنتا دل یونائیٹد کے امیدوار جناب اختر الایمان صاحب نے اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لے لیا ہے اور کانگریس سے لوک کے امید وار موجودہ ایم پی حضرت مولانا اسرارالحق صاحب قاسمی کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاکہ سیلولر ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جائے اور بی جے پی کے امید وار کی جیت کی راہ مزید مشکل ہوجائے.

کشن گنج ایک مسلم اکثریتی حلقۂ انتخاب ہے تقریبا یہاں کل 12 ہزار ووٹرس ہیں جن میں 8 ہزار سے زائد مسلمان ہیں. 2009 کے لوک سبھا انتخاب میں یہاں تین مسلم امیدوار کھڑے تھے کانگریس مولانا اسرارالحق قاسمی صاحب تھے. جدیو سے سید محمود اشرف تھے اور راجد سے تسلیم الدین ان تینوں امیدوار میں مولانا سب سے آگے رہے اور‎ ‎‏ ‏80,269 ‎ووٹوں سے جدیو امید وار محمود اشرف کو شکست دے کر پارلیمنٹ مسلمانوں کی مظبوط آواز بن کر پہچے مولانا نے اپنے پانچ سالہ دور میں ہر محاذپر کشن گنج کے عوام کی خدمت کی ہے. اے ایم یو سینٹر کا قیام سب سے اہم اور تاریخی ہے جو تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھی جائے گی اور اہل سیاست کے مشعل راہ ثابت ہوگی.

مولانا کی یہی جد وجہد ہے اور ایماندارنہ سیاست ہے جس کی بناپر وہاں کی عوام انہیں دل وجان سے چاہتی اور گذشتہ انتخاب کی طرح اس مرتبہ وہ لوگ مولانا کی جیت کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا چاہتے ہیں.

اختر الایمان صاحب پہلے راجد میں تھے کوچا دھام سے وہ ممبر اسمبلی بھی ہیں انتخاب چند ہفتہ قبل وہ جدیو میں شامل ہوئے تھے. اختر الایمان صاحب کا یہ فیصلہ قابل ستائش اور حکیمانہ ہے. دوسرے سیاست داں کے مشعل راہ بھی ہیں جو پہلے موجود کسی مسلم امیدوار کے خلا الیکشن لڑ کر سیکولر ووٹ کی تقسیم کاسبب بن رہے ہیں اور بی جے پی کی فتح کے راستے ہموار کر رہے ہیں.‏‎

Shams Tabrez Qasmi
About the Author: Shams Tabrez Qasmi Read More Articles by Shams Tabrez Qasmi: 214 Articles with 180558 views Islamic Scholar, Journalist, Author, Columnist & Analyzer
Editor at INS Urdu News Agency.
President SEA.
Voice President Peace council of India
.. View More