جیو نیوز کامنفی پیرو پیگنڈہ پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ

گذشتہ دنوں پاکستان کے مشہور صحافی اورجیو ٹی وی کے اینکر پرسن جناب حامد میر پر کراچی میں اسٹار گیٹ پل کے نیچے موٹر سائیکل اور کار سوار نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا یہ اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے اسی دوران ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا شدید زخمی حالت میں ان کے ڈرائیور انہیں آ غاخان ہسپتال میں پہنچایا کئی گھنٹوں کے آپریشن کے دوران جسم سے گولیاں نکال لی گئیں چھ گھنٹوں بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ ان کی زندگی خطرے سے باہر ہے تازہ اطلاع کے مطابق وہ ہوش میں اچکے ہیں اور انہوں نے اپنا بیان بھی جاری کیاہے شکر ہے اللہ کا جس نے ان کی زندگی بچا لی.

اس حملہ کی ہر چہارجانب مذمت کی گئ پور ے پاکستان میں سوگ کا سما ہو گیا صدر ،وزیر اعظم ،زرداری،سراج الحق اور صحافی تنظیموں نے حملے کی بر زور مذمت کی .راقم الحروف بھی اس حملے کی مذمت کرتا ہے اور ہماری پوری بصیرت ٹیم بھی کیوں کہ یہ ایک شخص پر نہیں صحافت پر حملہ ہے قلم کی آزادی کا قتل ہے. اور حقائق کو منظرعام پر لانے والے بے باک صحافیوں کے لئے چیلنج بھرا معاملہ ہے خواہ اس کاتعلق ہندو پاک سے ہو یا کسی اور خطے سے.

اس دوران حامد میر کے بھائی عامر میر نے نے حملے کا ذمہ دار آئی ایس آئی کے چیف کو قرار دیا اور کہا کہ حامد میر نے تحریری طور پر ملکی اور بین الاقوامی اداروں کو اطلاع کر دی تھی کہ جنرل ظہیر الاسلام نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے جس میں بعض افسران بھی ملوث ہیں پاک فوج کے لئے یہ الزام ناقابل برداشت ہوگیا اور اس کی بھر پور تردید کرتے ہوئے کہا کہ" الزام گمراہ کن ہے آزادانہ تحقیقا ت کرائی جائے بغیر ثبوت کے الزامات قابل مذمت ہیں ان کی صحت کے لیے دعا گو ہیں پاک فوج نے بیان دیا کہ قومی ادارے کے خلاف غلط بات ہر گز براداشت نہیں کریں گے حامد میر پر حملہ شر پسندوں نے کرایا جنرل ظہیر الاسلام پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات سے جگ ہنسائی ہوئی آئی ایس آئی باوقار اور معتبر ادارہ ہے قانونی کاروائی کریں گے جوڈیشنل کمیشن سے تعاون کیا جائے گا آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کواٹر کا دورہ، ادارے پر الزامات کی شدید تحفظات تمام رینکس کا الزامات پر اظہار ناپسندیدگی قومی سلامتی کے تحفظ میں آئی ایس آئی کا کردار بہت اہم ہے".

وہاں کی وزارت دفاع نے بھی ایک اخباری بیان میں کہا ہے جیو نیوز ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ نجی چینل ملک دشمن ایجنڈے پر پہلے بھی کام کرتا رہا ہے پمرا کو ثبوت فراہم کر دیے گئے جیو کو بند کردینا چاہیے حساس ادارے کے خلاف منفی پروپگنڈہ اس کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ادھر وزیر داخلہ نے کہا ہے قومی اداروں پر بغیر ثبوت کے الزامات تشویشناک ہیں صحافی پر حملے کو جواز بنا کر اہم دفاعی ادارے کو تنقید اور الزامات کا نشانہ بنایا گیا اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی۔ دراصل بغیر تحقیق کے جیو ٹی وی پر آئی ایس آئی کے خلاف خبروں اور پروگراموں میں غلط قسم کا پروپگنڈا کیا گیا اور خبروں کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی کی سربراہ کی تصویر بار بار دکھائی گئی پاکستان کی پوری عوام اپنی آئی ایس آئی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے . یہ موساد کے بعد سب سے خفیہ ادارہ مانا جاتاہے. اس کے خلاف بے بنیاد پرپگنڈے پاکستان کے لئے بہتر نہیں ہے کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ملک کے ایک قابل احترام اور حساس ادارے کے خلاف ایک گہری سازش کی گئی ہے جس کی وجہ سے فوج نے نوٹس لیا پاکستان کی اعتدال پسند میڈیا کے مطابق جیو ٹی وی پر ملک دشمن پروگرموں کی وجہ سے کئی حلقے اس کے خلاف ہیں امن کی آشا جیسے پروگرام ،ملک اور اسلام دشمن نکتہ نظر کی تشہیر جیو ٹی سے کی جاتی ہے اس پر لوگ احتجا ج بھی کرتے رہے ہیں ان کے اینکر اپنے پروگراموں میں دین اسلام کا مذاق اڑاتے ہیں شراب کے رسیا اینکر پرسنوں سے دین پر گفتگو کرائے جاتی ہے انعام گھر میں مسخروں کی طرح پروگرام کرایا جاتا ہے .

خلاصہ یہ کہ اینکر پر حملہ یقینا غلط ہے لیکن بغیر تحقیق کس نے حملہ کیا ہے پاکستان کے محافظ ادارے پر اس طرح کا الزام لگانا سراسر غلط ہے اور ایک غلطی کی آڑ میں دوسری غلطی دوہرائی جارہی ہے. ذاتی مفاد کے پیشن نظر کسی کو بدنام کرنا صحافت کے وقار پربھی بدنما داغ ہے ساتھ ہی پاکستان کے دشمن ممالک بالخصوص امریکہ اور یورپ کو آئی ایس آئی کے خلاف بولنے کا موقع فراہم کرنا ہے جو بہر صورت پاکستان کے لئے باعث خطرہ ہے اورجیو نیوز کا رویہ اپنے ملک کے ساتھ نا عاقبت اندیشی پر مبنی ہے.

Shams Tabrez Qasmi
About the Author: Shams Tabrez Qasmi Read More Articles by Shams Tabrez Qasmi: 214 Articles with 164340 views Islamic Scholar, Journalist, Author, Columnist & Analyzer
Editor at INS Urdu News Agency.
President SEA.
Voice President Peace council of India
.. View More