آپ کا آئیڈل

گانا اور رونا وہ کام ہیں جس کے متعلق کہا جاتا ہے یہ کام ہر کوئی کرسکتا ہے اور سچ بھی یہی ہے بہت سے سنگرز کو دیکھ کر یقین آجاتا ہے کہ ایک وقت میں انسان دونوں ٹییلنٹ بھی دکھاسکتا ہے۔ انسان کو دیے گئے ٹیلنٹ کی پہچان اور پھر انسان اگر پریکٹس سے اس میں نکھار پیدا کر لے تو یہ ایک شاندار کامیابی کا نسخہ ہے۔ کچھ لوگوں کا گانا سن کر آنکھوں کاحال وہی ہوتا ہے جو کہ پیاز کاٹنے پر ہوتا ہے اور کانوں کا حال بھی وہی ہوتا ہے جو کہ مرچیں کھانے پر ہوتا ہے

ہمارے ہاں بچوں کو اگر نظر لگ جائے تو ان کے گرد مرچیں گھما کر ان کو نظر بد سے بچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ یہ طریقہ کام کرتا ہے یا نہیں یہ ضرور ہے کہ بچے کو اپنی اہمیت کا احساس ضرور ہو جاتا ہے کیونکہ جس کی اہمیت ہو گی اسی کو نظر لگنے سے بچایا جائے گا۔ نظر کا ہوتا ہے اثر اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ہمیشہ بری نظر ڈالنے سے بچو اور نظر جھکا کر چلو ایسا ہی ہے ہماری عوام نظر پہلےڈال کر پھر جھکا ضرور لیتی ہے۔

سائنس ثابت کرتی ہے کہ انسان کی آنکھ ایک کیمرہ ہے اور کیمرہ صرف چییز پر فوکس کر کے ایک آبجیکٹ دکھاتا ہے اوردماغ میں موجود جزبات نظر آنے والی چیز کو پھر اپنی سوچ اور جذبوں کے مطابق معنی پہناتے ہیں۔ اسی لئے ایک رنگ جو کسی ایک کو بہت من بھارہا ہوتا ہے کسی دوسرے کو بالکل پسند نہیں آرہا ہوتا کسی کو کوئی آنکھیں ہرنی کی سی اور کسی دوسرے کو بھینگی نظر آرہی ہوتی ہیں۔

شعوری لاشعوری طور پر ارد گرد سے دماغ جو کچھ بھی اپنے اندر ڈالتا ہے اس کے مطابق ہی اپنے فیصلے اور کارکردگی بنانے لگتا ہے۔ اگر کسی پر نیلا رنگ جچتے ہوئے دیکھا تو لاشعوری طور پر دماغ نے آپ کو نیلا رنگ حسین دکھا دیا تو آپ اپنے لئے نیلا رنگ ہی ڈھونڈیں گے۔ کسی کی انگریزِی زباندانی متاثر کن حد تک اچھی لگی تو آپ بھی انگریزی کو اپنانا ضرور چاہیں گے۔ یہ سب اپنانے یا نہ اپنانے کے روئے آپ کے دماغ کی موجودہ سوچ اور آپ کے حالات اور آپ کے لوگوں سے میل جول کی وجہ سے غیر محسوس حد میں اس طرح متاثر ہو رہے ہوتے ہیں کہ آپ کو خود بھی علم نہں ہوتا۔ اور یہی وچہ ہے کہ دوست و کتابیں ہمیشہ احتیاط سے چننے اور فارغ وقت کو اچھے کام میں لگانے کا کہا گیا ہے کیونکہ آپ کو خود کو بھی نہیں پتہ ہوتا کہ آپ کی سوچ عادات اور روئے ان سب عوامل کی وجہ سے ہی آہستہ آہستہ تشکیل پارہے ہوتے ہیں۔

موجودہ دور کے بچوں کو ہم نے کھانے پر لگایا ہوا ہے انگریزی فوڈ سننے پر لگایا ہوا ہے یویو شہد سنگھ پہننے پر لگایا ہوا ہے ڈی، جی، ایی، ایف گھمانے پر لگایا ہے بدیسی اور برقی رائڈز پڑھنے کے لئے بھی پرایا مواد ہی دیا ہے اب ان کو اگر یہ لگے کہ بس اُچھل کود کر رو اور گا کر ہی اپنا نام کمانا اور ملک کانام روشن کرنا کامیابی ہے ذیادہ عوام کا خواب آواز کا جادو جگانا ہی ہو تو حیرانی کی بات نہیں بس سوال یہ ہے کہ جب ہمارے بڑے افراد مزید پرانے ہو جائیں گے جب ان نئے لوگوں کو ان پرانے لوگوں کی جگہ سنبھالنی ہوگی تو ہم اب اپنی ساٹھ فیصد سے ذائد تیس سال سے کم عمر کی آبادی کو اتنا قابل بنا سکے ہیں کہ وہ کل کو مثالی ادارے اور نظام بہترین بنا کر چلا سکیں ؟؟؟

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 293146 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More