سعودی عرب میں دہشتگردوں کی گرفتاری اور حاجیوں کے خدشات

اطلاعات کے مطابق سعودی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سرکاری و غیرسرکاری تنصیبات پر حملوں اور اہم شخصیات پر قاتلانہ حملوں کے الزام میں الزام میں 62انتہا پسندوں پر مشتمل دہشتگردوں کے گروہ کو گرفتار کرکے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے ۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں پاکستانی، یمنی، فلسطینی شہری سمیت 59سعودی بھی شامل ہیںجبکہ سعودی سیکیورٹی ادارے اس گروہ میں شامل مزید 44ارکان کو تلاش کررہی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کئی ماہ پر مشتمل کارروائیوں کے دوران دھماکا خیز مواد بنانے کی فیکٹریاں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دھماکے کرنے، ٹیلی فون نیٹ ورک کو جام کرنے اور سننے کے آلات اور خطیر رقم بھی ضبط کرلی ہے۔سعودی عرب سے وابستہ یہ خبر پاکستانیوں کیلئے کسی دھماکے سے کم نہیں ہے کیونکہ ایک تو سعودی عرب خانہ خدا اور روضہ رسولۖ کی موجودگی اور فریضہ حج کی ادائیگی کے ساتھ جائے ولادت نبیۖ اور دھرتی آغاز اسلام ہونے کی وجہ سے انتہائی تقدس ' حرمت اور عقیدت کی حامل ہے اور اس دھرتی پر کسی دشمن اسلام کے ناپاک قدموں کی خاک تو دور مسلمان کسی دشمن کی نگاہوں کی حرارت بھی برداشت نہیں کرسکتاتو پھر انتہا پسندوں کی اس مقدس سرزمین پر کشت وخوں بہانے کی سازش مسلمانوں بالخصوص پاکستانیوں کیلئے کس طرح قابل برداشت ہوسکتی ہے جبکہ آغاز رجب میں جب عمرے کا سیزن جاری ہے اور بالخصوص شعبان و رمضان میں پاکستانی عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جاتے ہیں جبکہ حج سیزن کاآغاز ہونے والا ہے اور لاکھوں کی تعدادمیں پاکستانی حجاج ہرسال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز جاتے ہیں ان حالات میں سعودی عرب میں گرفتاردہشتگردوں میں سے ایک دہشتگرد کے پاکستانی ہونے کی اطلاعات بھی پاکستانی قوم کیلئے باعث تشویش ہیں کیونکہ اس ایک نادان پاکستانی کی وجہ سے پوری پاکستانی قوم سعودیوں کی نگاہ میں مشکوک قرارپائے گی جو یقینا حج و عمرے کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس کے سفرکیلئے تیار پاکستانیوں کیلئے باعث تشویش ہے کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ جس طرح پاکستانی پاسپورٹ خرید کر اس پر سفرکرتے ہوئے اسلحہ و منشیات کی اسمگلنگ اور دہشتگردی میں ملوث پاکستانیوں کی دبئی ' امریکہ ' برطانیہ ' کنیڈا اور دیگر ممالک میں گرفتاریوں کے باعث ان تمام ممالک میں پاکستانی مشکوک ہوچکے ہیں اور ایئرپورٹس پر امیگریشن حکام جبکہ ان ممالک میں سیکورٹی ایجنسیز کا کردار پاکستانیوں کے ساتھ معاندانہ ہوتا ہے ویسا ہی سلوک اب سعودی عرب میں بھی پاکستانیوں کے ساتھ ہوگا لیکن ہمیں برادر و محسن اسلامی ملک سے قوی امید ہے کہ وہ ایک پاکستانی کے نادان عمل کو پوری پاکستانی قوم پر لاگو کرکے برسہا برس کی دوستی پر شک کی کالک ملنے کی بجائے حقائق تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو یہ بات یقینا صاف ہوجائے گی کہ گرفتار دہشتگرد نے پاکستان کے راشی نظام کی بدولت پاکستانی شناختی کارڈ' پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات حاصل کرکے سعودی عرب میں رسائی پائی ہوگی مگر وہ حقیقتاً پاکستانی نہیں ہوگاکیونکہ ہر ایک پاکستانی کیلئے سعودی عرب ومقدس ترین سرزمین ہے اور اس سر زمین پردہشتگردی تو بہت بڑی بات ہے کوئی پاکستانی معمولی گناہ کی دانستہ ادائیگی کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتا اسلئے ہمیں توقع ہے کہ پاکستانیوں کے شکوک و شبہات باطل ثابت ہونگے اورحج و عمرہ کی ادائیگی میں سعودی حکومت پاکستانیوں کیلئے پہلے سے زیادہ مہمان نواز ثابت ہوگی !

Imran Changezi
About the Author: Imran Changezi Read More Articles by Imran Changezi: 194 Articles with 130789 views The Visiograph Design Studio Provide the Service of Printing, Publishing, Advertising, Designing, Visualizing, Editing, Script Writing, Video Recordin.. View More